حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، عراق میں شعبہ زائرین کے مسؤل علامہ مجیر میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے پاکستان میں عراق کے سفیر حمید عباس لطفا سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میںعراق میں موجود زیاراتِ مقاماتِ مقدسہ کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر اربعین حسینی (ع) کے موقع پر پاکستانی زائرین کے لیے بہتر انتظامات کرنے پر سفیر محترم کا شکریہ ادا کیا جبکہ زائرین کے اُمور کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف دوطرفہ اقدامات اٹھانے کی ضروت اور باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔
قابل ذکر ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کے پیش نظر برادر اسلامی ممالک میں مزید عوامی سطح کے رابطوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔