۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی دورہ عراق کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان سے اہم ملاقات

حوزہ / قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے حالیہ دورہ عراق کے حوالے سے علامہ شبیر حسن میثمی کی اہم ملاقات ہوئی۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ سے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کی اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں قائد محترم کو موجودہ زائرین کے مسائل اور عراق میں کیئے جانے اقدامات اور ملاقاتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق قائد محترم نے تفصیل سے رپورٹ کا جائزہ لیا اور دورے میں موجود تمام افراد کی محنتوں اور کاوشوں کو سراہا اور مزید اقدامات کو بڑی گہری نظر سے حل کرنے کی رہنمائی بھی فرمائی۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے موجودہ محرم الحرام 1445ھ کے عشرہ مجالس میں ہونے والے مسائل کی بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ قائد محترم نے آئندہ کے لائحہ عمل اور تنظیمی صورتحال کو مزید بہتر انداز میں آگے لے جانے کے حوالے سے بھی مرکزی سیکرٹری جنرل کی رہنمائی کی۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے پاکستان کے شہر نواب شاہ کے قریب پیش آنے والے ٹرین کے افسوس ناک واقعہ اور اس سلسلہ میں امدادی سرگرمیوں پر مشتمل تفصیلی رپورٹ بھی قائد محترم کو پیش کی۔ قائد محترم نے جعفری جوانوں کے بر وقت اقدامات کو سراہا اور اس سانحہ میں دنیا سے چلے جانے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور مرکزی سیکرٹری جنرل کو امدادی اقدامات مزید تیز کرنے کی بھی ہدایات دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .