۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
مرز شلمچه

حوزہ/ ہر سال تقریباً 4 لاکھ غیر ایرانی زائرین ایران کی سرحدوں سے اربعین کی زیارت کے لیے عراق میں داخل ہوتے ہیں، اربعین کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس سال اربعین کے لئے، غیر ایرانی زائرین صرف شلمچہ بارڈر سے عراق جا سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال تقریباً 4 لاکھ غیر ایرانی زائرین ایران کی سرحدوں سے اربعین کی زیارت کے لیے عراق میں داخل ہوتے ہیں، اربعین کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس سال اربعین کے لئے، غیر ایرانی زائرین صرف شلمچہ بارڈر سے عراق جا سکتے ہیں۔

غیر ایرانی زائرین ایران کی زمینی سرحدوں سے عراق جاتے ہیں اور مہران بارڈر کو گزشتہ چند مہینوں سے پاکستانی زائرین کے لیے کھول دیا گیا تھا، اب اربعین حسینی کے موقع پر مختلف ممالک کے بہت سے شہری عراق کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اربعین مرکزی ہیڈکواٹر کے سربراہ سید مجید میراحمدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس سال اربعین کے دوران غیر ملکی زائرین صرف شلمچہ بارڈر سے عراق جا سکتے ہیں، انہوں نے کہاہم تمام غیر ملکی زائرین کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اس سال زیارت اربعین کے موقع پر عراق میں داخل ہونےکے لئے صرف شلمچہ بارڈر ہی مراجعہ کریں۔

اربعین ہیڈ کوارٹر کے سربراہ نے مزید کہا: اربعین کے ایام میں غیر ملکی شہریوں کے لیے دوسری زمینی سرحدوں سے عراق میں داخل ہونا ممکن نہیں ہے، یہ نہ صرف ایرانی جانب سے ہے بلکہ عراقی جانب سے بھی یہ ہے کہ کوئی بھی غیر ایرانی زائر شلمچہ کے علاوہ کسی دوسرے بارڈر سے عراق میں داخل نہیں ہو سکتا۔

گزشتہ سال پاکستان اور افغانستان جیسے ممالک سے 3 لاکھ 84 ہزار زائرین ایران سے عراق گئے اور اربعین پیدل مارچ میں شامل ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .