حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کے مطابق عشاق سیدالشہدا (ع) کی بڑی تعداد ایرانی سرحدوں سے عراق میں ان دنوں داخل ہورہی ہے اور ہر دن ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔
بڑی تعداد میں زائرین کے باوجود سرحدوں سے داخلے میں کوئی مشکل نہیں تاہم شدید گرمی کے باعث اکثر زائرین راتوں کو سفر کرتے ہیں۔
فضائی تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ عراق کی سرحدوں پر زائرین کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہے۔
عراقی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سرحدوں بارڈر سے اب تک دس لاکھ کے لگ بھگ زائرین عراق داخل ہوچکے ہیں۔
وزارت داخلہ کے اعلی نمایندے خضیر الصافی کے مطابق کربلا نجف کے راستوں اور زائرین کی سرحد پر نوے مختلف سیکورٹی دستے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔
زائرین کی مہمانی امور کے سربراہ اثیر التمیمی کا کہنا تھا کہ آستان قدس علوی زائرین کی خدمت کےلیے کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے اور تمام زائرین کے لیے رہایش اور کھانے کے اہتمام کے لیے کھلے ہیں۔
آپ کا تبصرہ