۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تصاویر/ برپایی موکب خادمان حرم مطهر رضوی در کاظمین

حوزہ/ لوگوں کی مشارکت اور حرم امام رضا علیہ السلام کے تعاون سے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین کی خدمت کے لئے سر زمین عراق میں ۴۰ موکب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی (حرم امام رضاؑ کی انتظامیہ)کی جانب سے ایران کے 8 سرحدی صوبوں میں 20 موکب لگایا گیا ہے جو کہ کربلا جانے والے ملکی اور غیر ملکی زائرین کی خدمت کے لئے ہے، اس کے علاوہ عراق کے اندر بھی حرم کی جانب سے 40 موکب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اہل مشہد کی جانب سے موکب کا اہتمام:

یہ 40 موکب عراق میں مشہد مقدس کے لوگوں کی کوششوں اور حضرت رضا علیہ السلام کے مجاورین کی تلاش و کوشش سے لگائے جائیں گے، اور آستان قدس رضوی کی انتظامیہ کے مطابق حرم مطہر انہیں زائرین حسینی کے استقبال کی خدمت کے لئے کھانا پکانے اور پینے کے پانی تقسیم کرنے میں مادی اور روحانی مدد فراہم کرے گا اور اس عظیم اجتماع کو بہتر سے بہتر بنانے میں اپنی پوری کوشش کرے گا۔

ایران کے شلمچہ بارڈر سے کاظمین اور سامرا تک:

ان 40 میں سے 17 موکب کربلائےمعلی کے مختلف راستوں میں اور مختلف شہروں میں لگائے جائیں گے۔ خوزستان کے راستے شلمچہ بارڈر پوائنٹ اور مہران بارڈر کے راستے میں زرباطیہ بارڈر کراسنگ ایران اور عراق کے دو بارڈر پوائنٹس ہیں جہاں پر حضرت امام رضا علیہ السلام اور زائرین و خادمین کی جانب سے موکب لگائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ عراق میں دو سرحدی موکب، سامراء میں تین موکب، کاظمین میں تین موکب، نجف اشرف میں ایک موکب اور نجف سے کربلا کے درمیان آٹھ موکب زائرین اربعین کی میزبانی کریں گے۔

کربلائے معلی میں 23موکب:

نیز زائرین حسینی کو بہتر اور زیادہ خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے شہر کربلا میں خادمین امام رضا علیہ السلام کے خادمین اور معاونین اور آستان قدس رضوی کی مادی اور روحانی مدد سے 23 عوامی موکب لگائے جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .