۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سقای بی ریا

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سقای بی ریا نے کہا: امام صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں فرمایاکہ جب تم اربعین کی زیارت پر جاؤ تو اپنی حاجتوں کو امام حسین علیہ السلام سے طلب کرو۔ " سب سے اہم حاجت یہ ہے کہ خدا سے دعا کی جائے کہ وہ ہمیں اہل بیت (ع) سے جدا نہ کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سقای بی ریا نے آج قم المقدسہ میں منعقدہ" آسماں تک ہم قدم " نامی کانفرنس میں اربعین پر تشریف لے جانے والے مبلغین سےکہا:مبلغین میں خضوع و خشوع کا ہونا بہت ضروری ہے اور ہمیں محتاط رہنا چاہیے کہ ہم زائرین حسینی کی خدمت میں جھوٹے فخر و غرور کا شکار نہ ہو جائیں۔

امام خمینی تعلیمی و تحقیقی ادارے کے فیکلٹی ممبر نے مزید کہا: غرور میں مبتلا نہ ہونے کے لیے ہمیں اپنے آپ کو خدا کے سامنے محتاج اور فقیر سمجھنا چاہیے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ ہم خدا کے حضور غریب محض ہیں «أَنْتُمُ الْفُقَراءُ إِلَى اللَّهِ»۔ اگر ہم اس واقعیت کو مان لیں کہ ہم خدا کے محتاج ہیں اور ضرورت مند ہیں تو ہمارے اندر کبھی غرور پیدا نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا: ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی وجودی صلاحیت کو بڑھا ئیں، تاکہ ہم علم اور روحانیت کے حوالے سے اپنی ظرفیت میں اضافہ کر سکیں۔ اس راہ میں ہم جو کچھ بھی خدمت کر رہے ہیں وہ بہت کم ہے اور لیکن اس قدر قیمتی ہے کہ اس کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سقای بی ریا نے کہا: ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ زائرین حسینی کی خدمت کے سلسلے میں ہمیں کسی سے، حتی کہ امام حسین علیہ السلام سے بھی کوئی لالچ اور امید نہیں رکھنی چاہیے۔ امام کسی کا محتاج نہیں ہوتا۔ ہمیں اس راہ پر گامزن ہونے پر اپنے آپ پر فخر ہونا چاہیے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سقای بی ریا نے کہا: ہمیں اپنے اعمال پر نہیں بلکہ خدا کے فضل پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ زائرین حسینی میں ایک خاص قسم کا اخلاص ہوتا ہے، اور اگر ہم اس حقیقت کو قبول کر لیں تو ہم دیکھیں گے کہ ہم روحانیت کے معاملے میں ان سے بہت پیچھے ہیں۔

انہوں نے کہا: امام صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں فرمایا: جب تم اربعین کی زیارت پر جاؤ تو اپنی حاجتوں کو امام حسین علیہ السلام سے طلب کرو۔ " سب سے اہم حاجت یہ ہے کہ خدا سے دعا کی جائے کہ وہ ہمیں اہل بیت (ع) سے جدا نہ کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .