۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
80 سے زائد ممالک کے لاکھوں زوار پہنچ چکے ہیں کربلا

حوزہ/ کربلا ئے معلی گورنریٹ کے میڈیا اور کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر نے کہا: عرب اور بیرونی ممالک کے 600 سے زیادہ صحافی، فوٹوگرافر اور ویڈیو گرافر اربعین حسینی کی خبروں اور تصاویر کو کور کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلا گورنریٹ کے حوالے سے کربلا گورنریٹ کے میڈیا اور کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر توفیق الحبالی نے کہا: کربلا کے گورنر نصیف الخطابی کے کہنے پر عراقی، عربی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے ضروری تعاون کیا جا رہا ہے ، اربعین کے لیے ایک جامع میڈیا پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔

کربلا گورنریٹ کے میڈیا اور کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر نے کہا: زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام کا میڈیا پلان بہت ہی جامع ہے، اس کے ذریعہ دنیا کے کروڑوں لوگوں تک امام حسین علیہ السلام کا پیغام پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا: اس میڈیا پلان میں ایک مستقل ہیڈ کوارٹر کو میڈیا سنٹر کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جو عراق کے اندر اور باہر سے صحافیوں اور میڈیا تعلق رکھنے والوں کی میزبانی کرے گا اور اس کا ہیڈ کوارٹر قبلۃ العباس اسٹریٹ پر ہوگا۔

الحبالی نے مزید کہا: یہ سنٹر دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے میڈیا میں مواد اور تصاویر کی منتقلی کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ جیسی سہولیات سے لیس ہے جس کی صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کو ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: عرب اور بیرونی ممالک کے 600 سے زیادہ صحافی، فوٹوگرافر اور ویڈیو گرافر اربعین کی خبروں اور تصاویر کو کور کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا: اس سال کے اربعین میں ہم نے ایک نیا پلان شامل کیا ہے یعنی علیحدہ نیوز رومز کی تشکیل ، اور یہ نیوز روم تحریری، آڈیو اور ویڈیو میڈیا کی شکل میں خبریں تیار کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .