۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حزب اللہ عراق

حوزہ/ عراق کی رضاکار فورس حزب اللہ بریگیڈ نے عراق میں امریکی افواج کو سازشوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی رضاکار فورس حزب اللہ بریگیڈ نے عراق میں امریکی افواج کو سازشوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

عراق کی حزب اللہ بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق کے بعض شہروں میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ امریکی افواج کو عراق میں باقی رکھنا چاہتا ہے۔

حزب اللہ نے عراق میں امریکی افواج کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ طاقت کا مظاہرہ خطرناک ہوگا اور اگر مزاحمتی قوتوں نے لڑائی کا فیصلہ کیا تو وہ خطے میں اس کے مذموم منصوبوں کو سبوتاژ کر دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی حزب اللہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا ہے کہ انہیں عراق میں دہشت گرد گروہ داعش سے لڑنے کے لیے اب غیر ملکی افواج کی ضرورت نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .