۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
قیس الخزعلی

حوزہ/ عراق میں اس وقت تقریباً 2500 امریکی فوجی موجود ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عصائب اہل حق عراق کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ملک میں موجود امریکی فوجیوں کا اصل ہدف ناجائز صیہونی حکومت کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا بہت ضروری ہو گیا ہے۔

قیس الخزعلی نے کہا کہ عراق یا خطے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا تعلق عراق کی سلامتی کو مضبوط کرنے یا دہشت گرد گروہ داعش کو تباہ کرنے سے نہیں ہے، حالانکہ وہ اسی بہانے یہاں تعینات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے مغربی صوبے المبر اور کردستان میں تقریباً 2500 امریکی فوجی عین الاسد چھاؤنی میں موجود ہیں۔

انہوں نے عراق کے سابق وزیر اعظم مصطفیٰ کاظمی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو یقینی بنانے کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا۔

قیس الخزعلی نے کہا کہ امریکہ اب بااثر نہیں رہا۔ اس کا عراق اور خطے میں کوئی خوف باقی نہیں رہا۔ اب وہ مشرق وسطیٰ کے خطے میں اپنا اثر و رسوخ نہیں بڑھا سکے گا۔ ہم عراق کے اندر امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .