۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
مدیر حوزه علمیه قزوین

حوزہ/ تہران میں بعثہ رہبری کے نمائندے نے کہا کہ اربعین حسینی کا عظیم اجتماع، دنیا کو مسلمانوں کے اتحاد و وحدت اور ہمدلی کا پیغام دیتا ہے اور روز بروز ایک عالمی اجتماع کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قزوین میں بعثہ رہبری میں تہران کے نمائندے حجت الاسلام مسعود حاجی ابراہیمی نے اربعین حسینی کے مبلغین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی کا عظیم اجتماع، دنیا کو مسلمانوں کے اتحاد و وحدت اور ہمدلی کا پیغام دیتا ہے اور دشمنوں کی اس عظیم اجتماع کو ہدف بنانے کی بھرپور کوششوں کے باوجود، رہبرِ انقلابِ اسلامی کے فرمان کے مطابق، یہ اجتماع، روز بروز عالمی اجتماع میں بدل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اربعین کی زیارت دو پہلوؤں سے بہت اہم ہے۔ ایک پہلو؛ دشمن شناسی کا ہے اور دوسرا پہلو؛ امام شناسی کا پہلو ہے۔ اس زیارت کے پہلے پیراگراف میں دیگر زیارتوں کی طرح، پیغمبروں اور آئمہ معصومین علیہم السّلام کی خدمت میں سلام ذکر ہوا ہے اور یہ بات خود، پیغمبرِ اِسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اور آئمہ معصومین علیہم السّلام کے مقام کی نشاندہی کرتی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین مسعود حاجی ابراہیمی نے اربعین مارچ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کا اربعین حسینی علیہ السلام کے دوران منعقد ہونے والا عظیم اجتماع، عالمی سطح پر بہت بڑی مذہبی عزاداری کے عنوان سے جانا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اربعین حسینی کا عظیم اجتماع، دنیا کو مسلمانوں کے اتحاد و وحدت اور ہمدلی کا پیغام دیتا ہے اور روز بروز ایک عالمی اجتماع کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

بعثہ رہبری کے نمائندے نے کہا کہ اربعین حسینی علیہ السلام کا اجتماع، دشمنانِ اسلام خاص طور پر امریکی عزائم کو خاک میں ملانے کا ذریعہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .