۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
اربعین

حوزہ/ اس روحانی سفر میں جو نکات زیادہ کارآمد ہیں وہ ان لوگوں کے تجربات ہیں اس سفر پر متعدد مرتبہ جا چکے ہیں۔ ہم نے اربعین واک پر جانے والے زائرین کی بیان کردہ کچھ تجاویز کا انتخاب کیا ہے، جو آپ کی بخوبی رہنمائی کرتے ہیں کہ آپ کو اس سفر میں کیا کرنا ہے اور کن چیزوں سے پرہیز کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان دنوں، چہلم امام حسین کے دن قریب ہیں، دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ اربعین اربعین کے لئے کربلا عراق جا رہے ہیں۔ کچھ لوگ ابھی سے نجف سے کربلا کیلئے پیدل سفر پر نکل چکےہیں تا کہ پر سکون طریقے سے کربلا پہنچ سکیں۔ لیکن اس روحانی سفر میں جو نکات زیادہ کارآمد ہیں وہ ان لوگوں کے تجربات ہیں اس سفر پر متعدد مرتبہ جا چکے ہیں۔ ہم نے اربعین واک پر جانے والے زائرین کی بیان کردہ کچھ تجاویز کا انتخاب کیا ہے، جو آپ کی بخوبی رہنمائی کرتے ہیں کہ آپ کو اس سفر میں کیا کرنا ہے اور کن چیزوں سے پرہیز کرنا ہے۔

زائرین اربعین کے ضروری ہدایات

میزبان کو کسی چیز کے لئے حکم نہ دیں

اس سفر میں زائرین اربعین کے استقبال میں عراقی عوام کا اخلاص ناقابل بیان ہے۔ حرم کے خادموں سے کبھی نہ کہیں کہ یہ جگہ ہمارے پیسوں سے بنائی گئی ہے، اور ان لوگوں کو کسی چیز کا حکم نہ دیں کیوں کہ یہ دل و جان سے آپ کے استقبال کے لیے اپنا وقت صرف کرتے ہیں۔ میزبان کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں۔ شکریہ کہنے کے لیے آپ لفظ "مشکور" استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بات بالکل صحیح ہے کہ بعض لوگ آپ کے جوتوں کو پالش کریں گے اور راستے میں آپ کو مفت میں مساج دیں گے، لیکن یہ خدمت ان لوگوں کے لیے ہے جنہیں واقعی اس کی ضرورت ہے۔ اس خدمت کو تفریح کے لیے استعمال نہ کریں۔

زائرین اربعین کے ضروری ہدایات

جوتوں کے بجائےنرم سینڈل یا چپل پہنیں

اربعین پر چلنے کے لیے آرام دہ جوتے پہنیں۔ کیونکہ اگر آپ کے جوتے ذرا بھی نامناسب ہیں تو اربعین واک کے دوران آپ کو بہت زیادہ پریشان کر سکتے ہیں۔ لیکن مناسب جوتے پہننے کے علاوہاگر زائرین سینڈل اور چپل پہنیں تو زیادہ بہتر ہے۔ مرد افراد بقیہ عراقی باشندوں کی طرح بغیر جرابوں کے سینڈل اور چپل پہن سکتے ہیں۔

زائرین اربعین کے ضروری ہدایات

آپ بھی عراقی بچوں کی پذیرائی کر سکتے ہیں

عام طور پر جب ہم کسی تقریب میں جاتے ہیں جہاں بچوں کی موجودگی کا امکان ہوتا ہے تو ہم اپنے ساتھ کچھ چاکلیٹ لے جاتے ہیں۔ عراقی بچے اس اصول سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔ انہیں آپ اپنے ملک سے معیاری چاکلیٹ وغیرہ دے سکتے ہیں۔

اپنے ساتھ سینیٹری اشیاء رکھیں

ہاتھ آلودہ ہونے کی وجہ سے بیماریاں منتقل ہونے کے امکانات رہتے ہیں۔ اس وجہ سے، ہینڈ سینیٹائزر کو نہ بھولیں۔ اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے اور مناسب طریقے سے دھوتے رہیں، اپنی ضروری دوائیں اپنے ساتھ لے جائیں۔ آپ کو سن کریم اور ویسلین کی بھی ضرورت ہوگی۔

نماز اول وقت اور باجماعت پڑھیں

راستے میں نماز اول وقت پڑھنا نہ بھولیں، جہاں بھی اذان سنیں، نماز کے لئے آمادہ ہو جائیں۔ یہ نہ بھولیں کہ امام حسین علیہ السلام نے عاشورہ کے دن اور جنگ کے درمیان میں نماز جماعت کی امامت کی تھی۔

عراق میں پانی کا اصراف نہ کریں

بہت سے لوگ ہیں جو اس پر عمل نہیں کرتے۔ ہند و پاکستان کے مقابلے عراق میں پانی کی فراہمی کی صورت حال بہت خراب ہے۔ اس لئے پانی بچائیں۔

اس سفری میں 2-3 میٹر لمبا تار یا تھری پلک ضرور لے جائیں

آپ اپنے فون، ٹیبلیٹ اور کیمرے کی بیٹری کو ان تھری پلک اور تار کے ذریعہ چارج کر سکتے ہیں ۔ اس طرح، آپ اپنے فون یا کیمرہ کے چوری ہونے کے سلسلے میں پریشان نہیں ہوں اور مطمئن رہیں گے۔

چھالے والے پیروں کا سوئی کے ذریعہ علاج

یاد رکھیں کہ چھالے والے پاؤں کو بینڈڈ لگانا بیکار ہے۔ اگر آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے، تو اپنے چھالوں کو چھوڑ نہ دیں۔ بلکہ ایک سوئی لے جائیں۔ سوئی کو روئی صاف کریں اور چھالے میں سوراخ کریں۔ سوراخوں کو سوئی سے زیادہ کھولیں تاکہ وہ دوبارہ بند نہ ہوں۔ چھالے کے مواد کو تھوڑا سا دبا کر خالی کریں، چھالے پر موجود جلد کی تہہ کو نہ چھوئیں، اس کے بعد چھالے پر پٹی لگائیں۔

بیگ میں اضافی سامان نہ رکھیں

اربعین واک میں اضافی بوجھ نہ اٹھائیں، کیوں کہ آپ کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔ کم کھائیں، کم پیئیں اور کافی آرام کریں۔

جب کوئی عراقی آپ کو اپنے گھر میں لے جانے کی بات کرے تو اس چیز کو مت بھولیں

جب کوئی عراقی آپ کو تعظیم کے ساتھ اپنے گھر میں آپ کا استقبال کرے تو سر جھکائے اور شائستگی کے ساتھ گھر میں داخل ہوں اور اپنی نگاہوں اور نظروں پر قابو رکھیں۔ اگر آپ موکب میں سونے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اپنے لیے پہلے سے جگہ مختص نہ کریں۔ موکب کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ اس کی ضرورت نہیں۔ چھوٹے موکب میں سونے کا لطف بڑے اور دلکش موکب میں سونے سے زیادہ ہے۔

اربعین کے بارے میں زائرین کرام کے لیے چند روحانی نصیحتیں

سفر شروع کرنے سے پہلے سفر کے آداب پڑھیں۔ مسجد کوفہ ضرور جائیں اور اس کے اعمال انجام دیں، آپ کو ٹوٹل آدھا گھنٹہ سے چالیس منٹ لگیں گے۔ چھوٹی سے مفاتیح الجنان اور چھوٹا قرآن اپنے ساتھ رکھیں۔ راستے میں کثرت سے استغفار کریں اور امام حسین علیہ السلام کی مصیبتوں کو یاد کریں تاکہ آپ تیار دل کے ساتھ کربلا میں داخل ہوں۔ بہت زیادہ سیلفی، تصاویر اور ویڈیوز لینے سے گریز کریں، تاکہ آپ سفر سے کافی روحانی فائدہ حاصل کر سکیں۔ حرم میں بہت زیادہ دیر تک نہ رکیں نلکہ دوسروں کو قبہ امام حسین علیہ السلام کے نیچے آنے کا موقع دیں۔ اربعین کے دن حرم میں بہت ہجوم ہوتا ہے، یاد رکھیں دوسروں کو اذیت پہنچانا اور ڈھیکیلنا انسانیت کے خلاف ہے۔ ظہور امام ؑکے لیے زیادہ سے زیادہ دعائیں کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .