حوزہ نیوز ایجنسی اہواز سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد، خوزستان کے گورنر، خرمشہر اور مضافات کے امام جمعہ اور مجلس خبرگان رہبری حجت الاسلام والمسلمین حیدری کی موجودگی میں شلمچہ بارڈر پر زائرین اربعین حسینی (ع) کی خدمت رسانی کے امور کا آغاز کر دیا گیا۔
اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے کہا: کائنات کی وہ تمام صلاحیتیں جو اللہ تعالیٰ نے انسان کو عطا کی ہیں ان سے خدا کی بندگی اور عبودیت کے مقام پر فائز ہونے کے لئے استفادہ کرنا چاہئے۔
اہواز کے امام جمعہ نے کہا: تمام بندگانِ خدا کا فریضہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر انہیں خدا کی اطاعت کی طرف لے کر جائیں، جب انسان "عبد اور بندگی" کے مقام پر فائز ہو جائے تو وہ آیت کریمہ "سُبْحَانَ الَّذِی أَسْرَیٰ بِعَبْدِهِ لَیْلًا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَی الْمَسْجِدِ الْأَقْصَی" کا مصداق قرار پاتا ہے۔
صوبہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: اربعین حسینی کے لیے جمع ہونے والے تمام عہدیداران اور حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کرنے والے موکبوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم سب کا ہدف زائرین کی خدا کی اطاعت کی جانب رہنمائی کرنا ہے۔