۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
حرم امام رضا علیہ السّلام کے متولی

حوزہ/ آستانہ امام رضا (ع) کے متولی نے حکومتی اداروں کا حرم کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صفر کے آخری عشرے میں آنے والے زائرین کی بہتر میزبانی کیلئے ضروری ہے کہ تمام ادارے پوری توانائی کے ساتھ میدان میں آئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام مشہد مقدس کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے صوبۂ خراسان کے اعلیٰ حکام اور نمائندہ ولی فقیہ کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں امام زادہ شاہ چراغ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن، اسلامی جمہوریہ ایران کے امن وامان کو خراب کرنے کیلئے اپنے تمام عزائم کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا آخری نمونہ حرم حضرت شاہ چراغ پر دہشت گردانہ کارروائی ہے۔ اس کاروائی سے ایرانی قوم کے خبیث دشمنوں نے اپنے نام ایک اور سیاہ تاریخ رقم کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن چھوٹے سے چھوٹے مسائل کو ایشو بنا کر لوگوں کو مایوس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لہٰذا صوبۂ خراسان کے اعلیٰ حکام میں سے ہر ایک کو چاہیئے کہ امن وامان کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی زمہ داریوں کو پورا کریں اور صفر کے آخری عشرے میں آنے والے زائرین کی ہر ممکن خدمت کریں۔

آستانہ امام رضا علیہ السّلام کے متولی نے نوروز کے ایام زائرین کی خدمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السّلام کی شہادت پر مشہد مقدس آنے والے زائرین کی بہتر میزبانی کیلئے ضروری ہے کہ تمام ادارے پوری توانائی کے ساتھ میدان میں آئیں، البتہ اس سلسلے میں حکومتی ادارے اور اعلیٰ حکام کا تعاون بے مثال رہا ہے جس کیلئے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اجلاس میں امام جمعہ مشہد مقدس اور نمائندہ ولی آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے نیز شاہ چراغ حرم پر ہوئے دہشت گردانہ حملے پر تسلیت پیش کی اور صفر کے آخری عشرے میں آنے والے متعدد زائرین کی بہتر میزبانی اور خدمات کی انجام دہی پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .