۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
سید محمد سعیدی

حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے زائرین کی خدمت کو خود اپنی خدمت قرار دیتے ہوئے کہا: ہر انسان اپنے آپ کو ہر چیز سے زیادہ عزیز رکھتا ہے اور زائرین کی خدمت کرنا روحانی و قلبی سکون اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا اور ائمہ اہلبیت علیہم السلام کے قرب کا باعث ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے حرم مطہر کے منتظمین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: زائرین کی تعظیم و تکریم اور ان کی خدمت کرنا فرض ہے۔

انہوں نے کہا: زائرین کی تعظیم ان عظیم افراد کی تعظیم اور خدمت ہے جو خدا کی عبودیت و بندگی اور ائمہ اہلبیت علیہم السلام سے محبت و مودت میں اس مقدس مقام پر تشریف لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا: زائرین ان حرم ہای مطہر میں زیارت کے لئے آتے ہیں تاکہ وہ اطاعت خداوندی کو بجا لائیں۔ زائرین کا احترام اور ان کی تعظیم کی بنیاد قرآن کریم میں ملتی ہے۔

حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: توجہ رہے کہ زائرین کو درحقیقت خدا اور اہل بیت علیہم السلام کی طرف سے دعوت دی گئی ہے۔ آپ لوگ جو کہ ان زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں، درحقیقت ان خدمات کی برکت سے اپنے اوپر سے قیامت کی دہکتی ہوئی آگ کو ٹھنڈا کر رہے ہیں کیونکہ زائرین کی خدمت اگر خلوص سے انجام دی جائے تو عبادت شمار ہوتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .