حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے جنوب سے زائرین نے اربعین واک شروع کر دی ہے اور راس البیشہ اور بندر فاؤ سے کربلا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
اس راستے پر زائرین گھنٹوں بندر فاؤ کے پانی اور دلدل کے راستے سے گزرتے ہیں، گزشتہ روز ان زائرین کے ایک گروپ نے پانی اور کیچڑ کی پرواہ کئے بغیر بیٹھ کر شہدائے کربلا کی مصیبت کو یاد گیا اور گریہ و زاری کی، اس دوران ان کے ہاتھوں میں پرچم تھا جو امام حسین علیہ السلام کے نام اور القاب مزین تھے۔