۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مداحان و رؤسای هیئت های حسینی از نجف تا کربلا پیاده روی می کنند

حوزہ/عراق میں کورونا وائرس کی وجہ سے محرم الحرام کے پہلے عشرے میں کربلائے معلی میں داخل ہونے کے تمام راستے بند رہیں گے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کربلا کے پولیس چیف کے ترجمان علاء الغانمی نے کہا ہے کہ کربلا کے تمام داخلی راستے تمام زائرین کیلئے 13 محرم الحرام تک بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قدم زائرین کی صحت و سلامتی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے عراقی عوام اور زائرین سے اپیل کی کہ وہ کربلا کی سمت نہ آئیں اس لئے کہ تمام داخلی راستے بند ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کی حکومت نے یہ اقدام کورونا وائرس کی روک تھام اور عوام کی صحت و سلامتی کو ممکنہ خطرات سے محفوط رکھنے کے لئے کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .