۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجمع

حوزہ/ مجمع علماء و طلاب ہندوستان کے سکریٹری حجة الاسلام مولانا سید شکیل عباس صاحب نے ماه محرم میں عشرۂ اولیٰ کے انعقاد کی خبر دیتے ہوئے مؤمنین سے طبی مسائل کی رعایت کے ساتھ شرکت کی گزارش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجة الاسلام مولانا سید شکیل عباس صاحب نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو فرماتے ہوئے بتایا کہ قم المقدسہ میں موجود تمام انجمنوں اور تشکلات کے درمیان مجمع علماء و طلاب ہندوستان نمایاں حیثیت کی حامل ہے اور یہ سرزمین قم کے طلاب ہندوستان کی سب سے قدیمی انجمنوں میں سے ایک ہے جس نے اپنی ابتدا سے ہی طلاب ہندوستان کی فعال نمائندگی کرتے ہوئے بے شمار خدمات انجام دی ہیں جنمیں سے عزاء سید الشہداء(ع) کا انعقاد سب سے بڑا کارنامہ اور ناچیز کوشش ہے۔مجمع علماء و طلاب ہندوستان کو علماء و طلاب کی حمایت حاصل ہونے کے ساتھ ہی تمام انجمنیں اور گروہ و تشکلات اسکی فعالیت میں بڑھ چڑھکر حصہ لیتی ہیں اور سبھی اسمیں دام درم شریک رہتے ہیں پروردگار تمام خادمان قوم و ملت اور حامیان دین مبین اسلام کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔

مجمع علماء و طلاب ہندوستان کے سکریٹری نے بیان کیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عزاء مظلوم کربلا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے لیکن چونکہ اس سال دنیا وبائی ماحول سے گھری ہوئی ہے اس لیے پوری احتیاطی تدابیر کے ساتھ مجالس منعقد ہونگی اور عزادارانِ سید الشہدا(ع) سے دست بستہ التجا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کا ضرور خیال رکھیں اور ماسک لگا کر مجالس میں شرکت فرمائیں۔

واضح رہے کہ مجالس کا انعقاد یکم محرم سے دهم محرم تک نماز مغربین کے بعد ۹ بجے شب منعقد ہے جسے حجة الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید رضا حیدر زیدی صاحب خطاب فرمائیں گے، مجلس کا موضوع خطبۂ مِنیٰ کی شرح قرار پایا ہے، ساتھ ہی شام غریباں کی مجلس بھی ان شاء اللہ منعقد ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .