۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
انٹرنیشنل یونیورسٹی

حوزہ/اہل بیت علیہم السلام انٹرنیشنل یونیورسٹی تہران، اسلامی جمہوریہ ایران کی منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تصدیق شدہ ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی یونیورسٹیز یونین (IAU) کی رکن بھی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اہل بیت(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2021-2022 کے لیے داخلے کا اعلان کر دیا گیا ہے؛اہل بیت علیہم السلام انٹرنیشنل یونیورسٹی تہران، اسلامی جمہوریہ ایران کی منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تصدیق شدہ ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی یونیورسٹیز یونین (IAU) کی رکن بھی ہے جوکہ (UNESCO) کے تحت نظر ہے۔ یہ یونیورسٹی صرف غیر ایرانی  طلاب  کی اعلی سطح پر تعلیم و تربیت کے لئے کوشاں ہے. لہذا ہمیشہ کی طرح اس سال پھر اس یونیورسٹی کی طرف سے غیرایرانی طالب علموں کے  لیے تعلیمی سال  21-2020 میں ایم اے کی سطح پر ایڈمیشن  کا اعلان کیا جاتا ہے جو کہ ( 21 مارچ 2020) سے شروع ہوا ہے اور31 اگست 2020  تک جاری رہے گا.
خواہشمند اسٹوڈنٹس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ  مندرجہ ذیل نکات پر توجہ فرمائیں.

◀️ ایم اے (ایم فل) میں داخلے کے شعبہ جات
۔ اسلامی علوم کی فیکلٹی (Faculty of Islamic Sciences)
   تاریخ اسلام (History of Islam)
   اسلامی فلسفہ و کلام (Islamic Theology and Philosophy)
  علم عرفان و ادیان (Mysticism and Religion)

۔ سماجی علوم کی فیکلٹی (Faculty of Social Sciences)
  بین الاقوامی تعلقات (International Relations)
  انتظام کاروبار (Business Administration)
  اقتصاد اسلامی (Islamic Economy)
۔ ادبیات اور انسانی علوم کی فیکلٹی (Faculty of Literature and Humanities)
  پرائیویٹ لاء (Private Law)
  کرمنال لاء (Penal Law and Criminology)
 فارسی ادب (ادبیات فارسی) (Persian Language and Literature)
 
◀️ ضروری نکات
1۔ اہل بیت(ع) یونیورسٹی ایران کے دار الحکومت تہران میں واقع ہے لہذا طلاب کو تہران میں سکونت پذیر ہونا پڑے گا۔
2۔ تمام دروس، امتحانات اور تھیسیس فارسی زبان میں ہوں گے۔ لہذا وہ طلاب جو فارسی زبان سے آشنا نہیں ہیں انہیں سب سے پہلے فارسی زبان کو کورس کرنا ہو گا جو یونیورسٹی میں ہی منعقد ہو گا۔
3۔ جس شعبہ میں طالب علم کا ایڈمیشن ہو جائے گا وہ بعد میں تبدیل نہیں ہو سکے گا۔
4۔ تمام دروس کی عناوین یونیورسٹی کی ویب سائٹ میں موجود ہیں۔

◀️ اہل بیت یونیورسٹی میں داخلے کے شرائط  
1۔ اپنے ملک سے بی اے (BA) کی ڈگری کا ہونا( جو 16 سال تعلیم پر مشتمل ہو؛ 12 سال پہلی سے ڈپلامہ اور 4 سال یونیورسٹی یا کالج)
نوٹ؛ اگر کسی طالب علم نے ابھی بی اے مکمل نہ کیا ہو تو اپنی یونیورسٹی سے عارضی سرٹیفکیٹ پیش کر کے ایڈمیشن لے سکتا ہے۔ البتہ تصدیق شدہ اصلی سرٹیفکیٹ کو اہل بیت(ع) یونیورسٹی میں حاضری کے وقت پیش کرنا ضروری ہے۔
2- عمر زیادہ سے زیادہ 28 ہو
نوٹ: اگر طلب علم  مندرجہ ذیل امتیازات  کا حامل ہو  تو عمر میں 32 سال تک  کی رعایت دی جائے گی:
حافظ قرآن ہو یا کم از کم 20 پارےحفظ کیے ہوں - کم از کم دو علمی کتابوں کا مولف یا  مترجم  ہو - متقاضی کے کم از کم دو ریسرچ آرٹیکل معتبر تعلیمی تحقیقی مجلات میں چھپ چکے ہوں – بی اے کے مساوی دینی مدارس کی سند کا حامل ہو.
3۔ غیر شادی شدہ ہو ( شادی شدہ افراد بھی ایڈمیشن لے سکتے ہیں مگر یونیورسٹی انہیں کوئی اضافی مراعات نہیں دے گی)
4۔ طالب عالم قابل اور باصلاحیت ہو
5۔ جسمانی اور ذہنی لحاظ سے تندرست ہو۔
6۔ بی اے کے سبجیکٹ ایم اے کے سبجکٹس سے ملتے جلتے ہوں۔
قرآن کریم کو ناظرہ پڑھ سکنے اور دینی احکام کا پابند ہونے جیسی خصوصیات کے حامل طالب علموں کو اسکالر شپ کے حصول میں اولویت حاصل ہو گی۔
7۔ متقاضی اس سے  پہلے ایم اے (ایم فل) کی سطح پر ایران کی کسی دوسری یونیورسٹی سے اسکالر شپ نہ لے چکا ہو.

◀️ تعلیمی اور رفاہی سہولیات
اہل بیت انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سابقہ اسناد کی بنا پر ایڈمیشن کے دو طریقے ہیں:
1۔  وظیفہ  پر(Scholarships)  
اسکالر شپ پر پڑھنے والے طلباء کو مندرجہ ذیل سہولیات بغیر کسی اجرت کی وصولی کے فراہم کی جائیں گی؛
۔ 24 مہینے تک مفت ہاسٹل کا اہتمام (چار ٹرم پر مشتمل کورس)
۔ مفت تعلیم
۔ مفت کھانا (دوپہر اور رات کا کھانا) یا اس کے بدلے میں نقدی پیسہ
۔ دیگر ثقافتی سہولیات ( منجملہ تفریحی ٹورز، ہدایا۔۔۔)
- ورزشی سہولیات اور کئریر گائیڈنس.
- مفت علاج معالجہ کے لئے تعلیم مکمل ہونے تک بیمہ .( insurance)
- اسٹوڈنٹس افئیرز (Students Affairs)  میں فعالیت کی بنیاد پر اسٹوڈنٹس کی مالی معاونت کی جائے گی.
- علمی و تحقیقی سہولیات: (لائبریری، مفت انٹرنیٹ وغیرہ)

2۔  ذاتی خرچ پر  (Self finance)
سہولیات کے ضمن میں اسٹوڈنٹس کے مابین کسی طرح کی تفریق نہیں ہوگی (ذاتی خرچے پر آنے والے اسٹوڈنٹس کو بھی وظیفہ حاصل کرنے والوں کی جیسی سہولیات مہیا کی جائیں گی) صرف اتنا  فرق ہوگا کہ انہیں ہر سمسٹر کے (۱۰۰۰) ڈالر یونیورسٹی کو ادا کرنا ہوں گے.اس کے علاوہ ڈگری وغیرہ کے حصول تک کسی طرح کا کوئی فرق نہیں ہوگا.  

◀️ رجسٹریشن کا طریقہ کار
1- خواہشمند طلاب، اسلامی جمہوریہ ایران کی منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ Soarg.ir:8081 پر اپنا فارم بھریں اور اپنے (Documents) یعنی: (تصویر، پاسپوٹ، تعلیمی اسناد وغیرہ) کو دی گئی ہدایات کے مطابق اسکین کر کے اپلوڈ کریں۔ رجسٹریشن کے اختتام پر درخواست دہندگان کو ایک کوڈ  موصول ہوگا کہ جسے وہ  یونیورسٹی داخلہ کمیٹی کو ارسال کریں گے۔ (دوسرا حصہ) درخوست دہندگان اپنا فارم بھرتے وقت 24-نمبر پر اہل بیت (ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کا انتخاب کرنا مت بھولیں کیونکہ اس سے آپ کی مطلوبہ یونیورسٹی مشخص ہو گی.
2- پہلا مرحلہ مکمل کرنے اور اپنا کوڈ وصول کرنے کے بعد کہ جس کا نمبر (1) میں ذکر کیا گیا ہے امیدوار دوبارہ نیچے دی گئی سایٹ: admission.abu.ac.ir   پر موجود فارم کو پر کرے گا جس کے بعد اسے ایک کوڈ دیا جائے گا کہ جس کی بنیاد پر وہ  یونیورسٹی سے رابطہ کر کے اپنے ایڈمیشن کی اطلاعات حاصل کرسکے گا۔
نکتہ  دوم : بہتر ہے کہ رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے سے پہلے امیدوار  تما م اسناد  (Documents)کو تیار رکھیں.
نکتہ سوئم : رجسٹریشن کے مراحل مکمل کرنے کے بعد امیدوار یونیورسٹی کے جواب کا انتظار کریں.
نکتہ چہارم: رجسٹریشن کی انجام دہی  و دیگر  تمام تر مطلوبہ معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ: abu.ac.ir دی گئی ہیں لہذا تاکید کی جاتی ہے کہ اپنا فارم پر کرنے سے پہلے اس سائٹ پر وزٹ کر کے ان کا مطالعہ کریں.

◀️ رجسٹریشن اور نئے تعلیمی سال کا آغاز
رجسٹریشن کا دورانیہ، 21 مارچ تا 31 اگست2020
 اعلان نتائج،  31 اگست تا 1 نومبر 2020    
 ایران آمد، 06 تا 24 دسمبر 2020
فارسی زبان کی کلاسز کا آغاز  25 دسمبر 2020
نئے تعلیمی سال کا آغاز 23 اگست 2021
            
نکتہ پنجم: تعلیمی قوانین اور نظم و ضبط کے پیش نظر امیدواروں کو چاہیے کہ وقت پہ رجسٹریشن کریں کیونکہ دئیے گئے دورانیہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی.

نکتہ ششم: امیدواروں کا یونیورسٹی میں ایڈمیشن ہو جانے کے بعد اور کلاسز شروع کرنے سے پہلے اپنے ملک میں وزارت علوم کے اعلی دفتر جیسے پاکستان میں (ہائیر ایجوکیشن کمیشن، (ایچ ای سی)) اور ایرانی کونسلیٹ سے تصدیق شدہ، ( آخری ڈگری اور مارکس شیٹ)، یونیورسٹی ایڈمیشن کمیٹی  کو  دیکھانا شرط ہے، ورنہ کلاسز میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی. اس لئے ابھی سے تاکید کی جاتی ہے کہ یونیورسٹی سائٹ پر اپنا فارم پر کرنے کے ساتھ ہی اپنے  (Documents) مکمل کروا لیں.

۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے یونیورسٹی نے فارسی کی کلاسوں کو آنلاین منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور طلباء کے لیے کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔

◀️ یونیورسٹی سے رابطہ کا طریقہ کار
1- بیشتر معلومات حاصل کرنے کے لئے آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں:
 یونیورسٹی فون:   982122449240+
 ٹیلی گرام اور وٹس ایپ پر میسج کے ذریعے: 989101915801+ (@ABUadmission)
 ای میل کے ذریعے:  Email: admission@abu.ac.ir
2- یونیورسٹی کی طرف سے تمام اطلاعات رسمی طریقے سے مندرجہ ذیل سائٹس پر  اپلوڈ کی جاتی ہیں لہذا امیدواروں کو مطع کیا جاتا ہے کہ وہ   صرف انہی راستوں سے مطلوبہ اطلاعات حاصل کریں:
 Telegram channel: @ABUadmission
University Website: abu.ac.ir

 اپنی شخصی اطلاعات حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹی کی سایٹ پر دیے گئے ایڈرس کے ذریعے اقدام کریں :  ams.abu.ac.ir البتہ یہ رابطہ صرف رجسٹریشن کی تکمیل کے بعد ممکن ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • امجد علی PK 14:52 - 2021/03/09
    0 0
    میں امجد علی وفاقی اردو یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہوں بی اس کر رہا ہوں اور اسلام آباد جامعہ اہل البیت علیہم السلام مدرسہ سے فارغ التحصیل ہوں اب حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام پاکستان میں زیر تعلیم ہوں
  • طاہرین فاطمہ IR 20:45 - 2024/03/27
    0 0
    سلام علیکم من از ھندستان ھستم من می می خواہم کہ اینجا درس را اداماہ می دھم