۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عالمی ریاضی مقابلوں میں ایرانی طالب علموں کی اعلی کارکردگی

حوزہ/ایرانی شہر مشہد کی فردوسی یونیورسٹی کی ٹیموں نے عالمی ریاضی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی شہر مشہد کی فردوسی یونیورسٹی کی ٹیموں نے عالمی ریاضی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ریاضی مقابلوں کا 1994ء سے اب تک ہرسالہ لندن کی عالمی یونیورسٹی کے زیر اہتمام میں انعقاد کیا جاتا ہے اور اس میں دنیا بھر کے ذہین اور ممتاز طالب علم حصہ لیتے ہیں۔

لیکن اس سال کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ان مقابلوں کا آن لائن انعقاد کا گیا جس میں فردوسی یونیورسٹی کی ریاضی کالج سے 2 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ان دوٹیموں کے ممبرز "فاطمہ علی میزرائی"، "سحر بخشندہ نژاد"، "الیکا تیموری"، "فرحان اقنوم"، "عماد ایزدی فر"، امیر حسین اسکندانی"، "احسان کفشدار گوہر شادی" اور "عرفان علیان نژادی" تھے۔

سحر بخشندہ نژاد اور امیر حسین اسکندانی نے ان مقابلوں کی تیسری پوزیشن کو حاصل کیا اور عرفان علیان نژادی، احسان کفشدار گوہر شادی، فاطمہ علی میرزائی اور الیکا تیموری کو اعزازی ڈپلومہ سے نوازا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .