۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مصوری

حوزہ/ایرانی طالبعلم نے ہندوستان میں کرونا وائرس سے متعلق منعقدہ آن لائن بین الاقوامی مصوری مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی طالبعلم نے ہندوستان میں کرونا وائرس سے متعلق منعقدہ آن لائن بین الاقوامی مصوری مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی علاقے اندیمشک سے تعلق رکھنے والی ایرانی طالبعلم "تیام رحمان نژاد" نے بھارت میں منعقدہ آن لائن عالمی مصوری مقابلوں میں حصہ لیا اور ان کے بھیجے گئے فن پارے نے ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

 واضح رہے کہ آن لائن عالمی مصوری مقابلوں کا پیکاسو فاونڈیشن کے زیر اہتمام میں 15 سے 25 اپریل تک انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں 40 مختلف ممالک کے ایک ہزار 700 نمائندوں نے حصہ لیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .