۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان

حوزہ/اس مہلک وبا کے پیش نظر اپنے اپنے علاقہ میں صاحب حیثیت اور صاحب ثروت اور دولت مند حضرات کو طلب کریں۔ اور ان سے نہ صرف ضرورتمند مومنین بلکہ بلا امتیاز مذہب و ملت میں مستحقین کی مدد کرنے کی اپیل کریں ۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین آقائے مہدی مهدوی پور نے علماء و خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی اس مہلک وبا کے پیش نظر اپنے اپنے علاقہ میں صاحب حیثیت اور صاحب ثروت اور دولت مند حضرات کو طلب کریں۔ اور ان سے نہ صرف ضرورتمند مومنین بلکہ بلا امتیاز مذہب و ملت میں مستحقین کی مدد کرنے کی اپیل کریں ۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ مالدار لوگوں کو الله تعالی کی طرف سے نیکی کمانے کا ایک موقع بھی ہے۔ ایسے حضرات اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کے پاس دولت کی فراوانی بنی رہے اور اللہ تعالی ان سے دولت واپس نہ لے لے تو ایسے افراد کو چاہیے کہ اس مشکل وقت میں ضرورتمندوں کی مدد کو آگے آئیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم کے علاوہ دیگر مراجع کرام نے بھی اس موقع پر ضرورتمندوں کی مدد کے لئے نصیحت اور تاکید فرمائی ہے۔ 

واضح رہے کہ آقائے مہدوی پور نے اپنا یہ بیان آخری رمضان میں حیدرآباد کے ایک یوٹیوب چینل پر جاری کیا تھا جو اب واٹس ایپ گروپوں میں بھی وائرل ہورہا ہے۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .