۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
شرنیا کربلا

حوزہ/شرنیا کربلا 24 پرگنا، مغربی بنگال کے انجمن 72 کربلا ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے جنرل شہید قاسم سلیمانی اور شھید ابو مھدی مھندس کے چہلم کے عنوان سے ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شرنیا کربلا 24 پرگنا، مغربی بنگال کے انجمن 72 کربلا ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے جنرل شہید قاسم سلیمانی اور شھید ابو مھدی مھندس کے چہلم کے عنوان سے ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مجلس میں اطراف کے گاؤں سندریا، ستچوڑا، ہری پور، شنکر پور، نونا گونا، فتح پور، بکچورا، ہنرمند، گھونی، اور گوالاٹی کے مومنین و مومنات نے شرکت کی۔ تقریباً سات سے ساڑھے سات سو کے آس پاس مومنین کی شرکت رہی۔

  مجلس کو مولانا عباس خان و مولانا فیروز حسین زیدی نے خطاب فرمایا جسمیں شہید قاسم سلیمانی کی زندگی کے مختلف زوایا پر روشنی ڈالی تاکہ لوگوں کو شہید قاسم سلیمانی کے حوالے سے آشنائی ہوسکے اور آپ کے تقویٰ و پرہیزگاری سے بھی آشنائی ہوسکے.
 اطلاعات کے مطابق چند روز قبل انڈیا سے سات افراد ایران تشریف لائے تھے جسمیں مولانا فروز حسین زیدی بھی شریک تھے۔ شہید قاسم سلیمانی کے خانوادہ و آقای رھبر کو پرسہ دینے کیلئے اس سلسلے میں آقای رھبر سے ملاقات ہوئی تھی جس میں آقای رھبر نے اپنا یہ پیغام لوگوں کیلئےدیا تھا کہ تقویٰ کے ساتھ زندگی گزارنا چاہیے اور ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہئے اس پیغام کو بھی مجلس کے توسط سے  لوگوں تک پہنچایا گیا۔


مجلس میں ایک جگہ پر مولانا فیروز زیدی صاحب نے فرمایا کہ جو شہید ہوچکے ہیں اور جو شہید ہونے والے ہیں ان کے درمیان ایک رشتہ پایا جاتا ہے جس کو مختلف مثالوں کے ذریعے لوگوں کیلئے مولانا موصوف نے واضح کیا.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .