۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ مصباح یزدی

حوزہ/امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کے انتخاب کا تقاضہہے کہ نیکی و سختی پایا جائے بیان کیا : مشکلات و پریشانی انسان کے ارتکا کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمدتقی مصباح یزدی نے آفت و بلا کے فلسفہ کے سلسلہ میں شبہات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سوال ہوتا ہے کہ عالم حکیم خالق کیوں اس طرح اس دنیا کو پیدا نہ کیا کہ اس میں درد و مصیبت و آفت نہ پایا جاتا ۔    

انہوں نے وضاحت کی : شر و آفت عرضی صورت میں ہیں اور حکیمانہ ارادہ براہ راست اس سے تعلق نہیں رکھتے ہیں ، دنیوی نظام میں مزاحمتیں اور متقابل تأثیر و تأثرات پایا جاتا ہے اور جس کا ہونا لازمی ہے ، ایسے نظام کا بہتر ہونا اس میں ہے کہ اس میں شر و آفت پایا جائے ۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے اس بیان کے ساتھ کہ انتخاب کا تقاصہ یہ ہے کہ اچھائی و برائی دونوں ہونا چاہیئے بیان کیا : اگر یہ دو راستے موجود ہوں تو انسان کے پاس انتخاب کا زمینہ پایا جاتا ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .