حجت الاسلام والمسلمین محمدرضا آشتیانی نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ مبارک رمضان کی انیسویں شب کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا: یہ رات شبہائے قدر کی پہلی رات ہے اور ہمارے مولا امام حضرت علی علیہ السلام کو اسی رات میں ضربت لگی۔
انہوں نے کہا: امام علی علیہ السلام کے فضائل بہت زیادہ ہیں۔ روایات میں آیا ہے کہ اگر کوئی حضرت کو دل سے چاہتا ہوں تو اس کا ایک سوم ایمان مکمل ہو جائے گا اور اگر کوئی حضرت کو دل اور زبان سے دونوں سے دوست رکھتا ہو اورلوگوں کوحضرت کی سمت جانے کی تاکید کرتا ہو تو اس کا دو سوم ایمان کامل ہو جائے گا۔
حجت الاسلام والمسلمین آشتیانی نے مزید کہا: اگر کوئی دل کے ذریعہ حضرت کی حمایت کرے تو اس کا ایمان کامل ہو جائے گا۔
انہوں نے پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس کی قسم کہ جس نے مجھے فرمایا: اگر لوگ حضرت علی علیہ السلام سے واقعی محبت کرتے یعنی جس طرح آسمان والے حضرت سے محبت کرتے ہیں زمین والے بھی اسی طرح حضرت سے محبت کرتے تو خداوندعالم آتش کو خلق ہی نہ کرتا۔
انہوں نے شبہائے قدر میں مساجد کھولنے کے اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: الحمد للہ لوگ ان راتوں میں وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایک بار پھر مساجد میں حاضر ہوکر اپنے پروردگار سے رازونیاز کرسکتے ہیں۔