۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علما ایران

حوزہ/حوزہ علمیہ کے جامعہ مدرسین و عالی کونسل کے ممبران ، اساتید اور حکام نے کرونا وائرس پر غلبہ پانے کے لئے صحت و اخلاق کے اصول پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرونا وائرس یہ ایسا نہیں ہے کہ جس سے انسان کو بہت زیادہ خطرہ ہو یا اس سے انسان کی زندگی بہت ہی زیادہ ختم ہو رہی ہو لیکن اس نے انسان کے ذہن کو پریشان کر دیا ہے اور معاشرے میں افراتفری پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

اس سلسلہ میں جہان ہلتھ سے متعلق افراد مشغول ہیں اور لوگوں کو اس سے بچانے اور جو لوگ اس میں گرفتار ہیں ان کے معالجہ کے لئے کوشش کر رہے ہیں وہیں انقلابی گروہ اور طلاب علوم دینی بھی عوام کی مدد کے لئے کمر کس لی ہے اور میدان میں اتر گئے ہیں تا کہ ملک امام زمانہ عج سے اس مہلک وائرس کو ختم کر دیں لیکن اس سلسلہ میں جو اہم چیز ہے خداوند عالم سے تمسک اور دعا و مناجات کے ساتھ صحت اصولوں کی پابندی ہے ۔

حوزہ علمیہ کے عالی کونسل کے ممبر اور خبرگان کونسل کے ممبر آیت الله سید احمد خاتمی :

اس طرح کے مسائل میں ہر انسان کی اپنی کچھ ذمہ داری ہے جس پر عمل کرنا لازمی ہے ، ملک کے ہلتھ حکام اس میدان میں کافی کوشش و زحمت انجام دے رہے ہیں جس کی قدردانی کرتا ہوں ، لیکن ملک کے معنوی افراد جو کہ حوزہ علمیہ ہے جو اس میدان میں خط مقدم پر ہے اس میدان میں اپنی ذمہ داری انجام دین اور اس میدان میں لوگوں کی عقاید کی قوی کریں ۔

جس طرح حکام صحت لوگوں کی جسمی سلامت کے لئے کوشش کر رہی ہیں علماء کو بھی چاہیئے کہ لوگوں کے عقیدہ میں ترقی کے لئے اقدام کریں اس سلسلہ میں صحیفہ سجادیہ کی ساتویں دعا کی سفارش کی جاتی ہے ۔

حوزہ علمیہ عالی کونسل کے سربراہ آیت الله سید هاشم حسینی بوشهری:

اس مشکلات کو ختم کرنے کے لئے سب سے پہلے ڈاکٹروں کی تاکید پر عمل کرنا اور دوا کا چھڑکاو کرنا اور سفر اور بھیڑ سے پرہیز کرنا ہے اور دوسرا اہم نکتہ ان تمام چیزوں پر عمل کرنا اور اس کے رعایت کرنے کے ساتھ اہل بیت علیہم السلام کی طرف سے گرانبہار سرمایہ دعا اور ان سے توسل ہے جس پر توجہ دینی چاہیئے خاص کر قائد انقلاب اسلامی کی طرف سے خصوصی سفارش ہوئی ہے جو معصومین علیہ السلام کی طرف سے وارد ہوا ہے کہ نماز جعفر طیار کی بہت تاکید ہے اور دعا کے قبول ہونے کے لئے یہ نماز بہت ہی مجرب ہے ۔

حوزہ علمیہ عالی کونسل کے ممبر اور جامعہ مدرسین کے ممبر آیت الله سید محمد غروی:

کرونا ایک ایسا وائرس ہے جس نے اس وقت دنیا کے سو سے بھی زیادہ ملک کو اس میں گرفتا کر لیا ہے کہ اس کا علاج و اس سے مبتلی نہ ہونے کو بہت ہی اہم جانا ہے ،  اس کے لئے اس سب سے اہم یہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہو غیر ضروری رفت و آمد ختم کیا جائے اور گھر میں رہیں اور دوسری طرف جسم کا اس طرح کے وائرس سے مقابلہ میں انسان کا ذہنی اعتبار سے مضبوط ہونا بہت مہم ہے اسی وجہ سے رجب کے مبارک مہینہ میں کہ رحمت الہی کا نزول ہوتا ہے دعا اور اہل بیت علیہم السلام سے توسل ضروری ہے ۔ یہ توسل ہے کہ انسان کے ہر مشکلات سے نجات کا سبب ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .