۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری ،امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کرونا وائرس سے متاثر ممالک میں موجود ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرائے جانے کے متعلق آج وزیر خارجہ ایس۔جے۔شنکر کو خط لکھ کر متاثرین کی مدد کی اپیل کی اور خواہش مند افراد کو ہندوستان لانے کے لئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس علماء ہند لکھنؤ  کے جنرل سکریٹری ،امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کرونا وائرس سے متاثر ممالک میں موجود ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرائے جانے کے متعلق آج وزیر خارجہ ایس۔جے۔شنکر کو خط لکھ کر متاثرین کی مدد کی اپیل کی اور خواہش مند افراد کو ہندوستان لانے کے لئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔
مولانانے وزیر خارجۂ ہند کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ جو ہندوستانی اس وقت کرونا وائرس سے متاثر ممالک میں موجود ہیں انہیں حکومت ضروری سہولیات مہیا کرائے اور جو واپس ہندوستان آنا چاہتے ہیں انہیںواپس لانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایاجائے ۔مولانانے کہاکہ حکومت ہندوستان نے چین اور دیگر متاثر ملکوں میں موجود اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے بہت اہم قدم اٹھائے ہیں جو قابل تعریف ہیں ۔حکومت ہندوستان نے اس سلسلے میں بہت احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے نیز انہیں واپس ہندوستان لانے کے لئے ضروری کاروائی کی ہے۔
مولانانے ایران اور عراق میں موجود زائرین کے سلسلے میں بھی حکومت ہندسے ضروری اقدام کی اپیل کی ہے ۔مولانے وزیر خارجہ سے ایران ،عراق اور دیگر متاثر ملکوں میں موجود ہندوستانی طلباء کے سلسلے میں بھی خط لکھ کر انکی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ہند ان طلباء کو ضروری سہولیات مہیا کرائے اور جو واپس ہندوستان آنا چاہتے ہیں انہیں فوری مدد دی جائے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .