۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قومی ہیرو: اتر پردیش کے شیعہ جوان نے یوکرین سے ہندوستانی طلباء کو بحفاظت گھر تک پہونچایا

حوزہ/ ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج کے رہنے والے شیعہ نوجوانوں سید معصوم رضا نے یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی جی توڑ مدد کرکے انہیں واپس اپنے وطن پہونچنے میں بھر پور مدد کرکے انسانیت کے لیے ایک نئی مثال قائم کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج کے رہنے والے شیعہ نوجوانوں سید معصوم رضا نے یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی جی توڑ مدد کرکے انہیں واپس اپنے وطن پہونچنے میں بھر پور مدد کرکے انسانیت کے لیے ایک نئی مثال قائم کی۔

سید معصوم رضا گذشتہ کئی سالوں سے یوکرین میں رہ رہے ہیں اور یوکرین کے پل پل بدلتے ہوئے حالات پر انکی گہری نظر تھی ۔ہندوستانی طلباء جو یوکرین میں پھنسے ہوئے تھے،سید معصوم رضا نے ان کی بھر پور مدد کی اور حالات سے مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیا ۔ان کے ساتھ سید فیصل عباس بھی شانہ بہ شانہ رہے اور بلا تفریق اپنے ہم وطنوں کی مدد کی۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید معصوم رضا نے بتایاکہ یوکرین کے حالات انتہائی تشویش ناک ہیں، ہزاروں ہندوستانی یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ہندوستانی سفارتخانہ اور بھارت سرکار کی مدد سے ہندوستان لایا جارہا ہے ۔

سید معصوم رضا نے یوکرین میں مرنے والے ہندوستانی طلباء کی موت پر بیحد غم کااظہار کیا اور ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔ انہوں نےمزید کہاکہ ہمارے لیے یہ باعث افتخار ہے کہ ہم نے یوکرین میں پھنسے ہوئے اپنے بھائیوں کو ان کے گھر والوں تک پہونچنے میں مدد کی ۔اللہ نے سب کو محفوظ رکھا اور بہ حفاظت ہندوستان تک پہونچایا،اس کے لیے جتنا اللہ کا شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔اس سلسلے میں ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے ہمیں ہر طرح کی سہولیات دستیاب کرائی گئیں ،جس کی بنیاد پر ہم ہندوستان پہونچنے میں کامیاب ہوسکے ۔

سید معصوم رضا نے بتایاکہ ہم نے بہت سے ہندوستانی طلباء کی یوکرین سے نکلنے میں مدد کی اور انہیں بحفاظت ائیرپورٹ تک پہونچایا ۔

یاد رہے کہ سید معصوم رضا کے ساتھ 37 طلباء ہنگری باڈر سے داخل ہوکر ائیرپورٹ پہونچے جن کی راہنمائی سید معصوم رضا نے کی ۔ان کے ذریعہ جاری کیے گئے ویڈیو میں وین میں موجود تمام طلباء جو ائیر پورٹ جارہے تھے ،سید معصوم رضا اور فیصل عباس کا شکریہ ادا کرتے نظر آرہے ہیں ۔

طلباء کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوکرین سے نکلنے میں ہماری بھر پور مدد کی اور ہر خطرے سے بچایا۔اس وقت تمام 37 طلباء بحافظت ہندوستان پہونچ چکے ہیں جس پر انہوں نے یوکرین میں موجود ہندوستانی سفارتخانے اور اپنے ملک کی سرکار کا بیحد شکریہ ادا کیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .