۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا ثنا عباس

حوزہ/حجۃ الاسلام سید ثنا عباس زیدی 35سال کی عمر میں اچانک آج صبح شہر لکھنؤ کے ایک مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام سید ثنا عباس زیدی کی المناک رحلت پر ہندوستان بھر کے علماء،طلباء اور دینی مراکز کے سربراہان سمیت آئمہ جمعہ و جماعت نےگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم ثنا عباس زیدی ہندوستان کے شمال میں واقع اترپردیش کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے اور اپنے والدین کی خواہش اور آرزوؤں کے مطابق امام زمانہ(ع)کے سپاہی بنے۔

انہوں نے دورانِ جوانی دینی علوم حاصل کرنے کیلئے سینکڑوں کلومیٹر طویل سفر طے کر اللہ آباد شہر کے دینی مدرسہ انوار العلوم میں داخلہ لیا اور وہاں پر ابتدائی دینی علوم حاصل کئے۔

حجۃ الاسلام زیدی نے ابتدائی دینی علوم حاصل کرنے کے بعد، اعلی سطحی دینی علوم و معارف کے حصول کیلئے جامعۃ المصطفی اسلامی جمہوریہ ایران میں داخلہ لیا اور 2004ءمیں قرآنیات پر عبور حاصل کرنے کیلئے امام خمینی(رح)یونیورسٹی کے قرآنیات ڈیپارٹمنٹ میں ٹیسٹ انٹرویو دیا اور وہاں پر بھی مرحوم کو حصول علم کا موقع فراہم ہوا۔

اس دوران انہوں نے حوزہ علمیہ قم کے برجستہ اور مایہ ناز اساتذہ جیسے ڈاکٹر محمد علی رضائی،ڈاکٹر ناصر رفیعی سمیت دیگر اساتذہ سے علوم محمد و آل محمد علیہم السلام حاصل کئے اور آپ اپنی علمی اور تحقیقی کاوشوں سے مدرسہ ہذا کے ممتاز اور ہونہار طلباء میں شامل ہوئے۔

بعدازاں مرحوم و مغفور نے ہندوستان میں علمی اور تبلیغی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان کے صوبہ اترپردش کا رخ کیا اور وہاں تبلیغ دین کے مقدس فریضے کو سرانجام دیتے رہے اور آپ ہندوستان کے سرگرم مبلغین میں شمار ہوتے تھے۔
مرحوم و مغفور کے جسد خاکی کو کچھ دیر پہلے ہزاروں افراد اور لواحقین سمیت دوستوں نے تشییع اور نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آہ و بکا اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔

نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان و نمائندہ جامعہ المصطفی ہندوستان کا اظہار تعزیت

ہندوستانی سرگرم مبلغ حجۃ الاسلام سید ثنا عباس زیدی کی رحلت پر علماء و طلباء اور دینی مراکز کے سربراہان کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

میں اپنی جانب سے ہندوستان کے اس فعال، مخلص مبلغ و مقرر کے معزز کنبہ ،ان کے معصوم بچوں کو تسلیت اور ہندوستان میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تمام اراکین کی طرف سے مرحوم کے معزز و محترم خاندان اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ، میں اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں

 رضا شاکری
 نمایندہ جامعة المصطفی - ہندوستان

ہندوستانی علماء کا اظہار تعزیت

ہندوستان کی طلباء یونین کے صدر حجۃ الاسلام سید حیدر عباس زیدی نے اس عالم دین کی المناک رحلت کو ہندوستانی علمی اور ثقافتی معاشرے کیلئے ایک عظیم فقدان قرار دیتے ہوئے ان کے خانوادے کی خدمت میں تعزیت اور مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کیلئے دعا کی۔

مجلس علمائے ہندوستان قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام سید احمد زرارہ رضوی نے اپنے ایک پیغام میں اس سرباز ولایت کی المناک رحلت پر ان کے خانوادے سے تسلیت اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو حوزہ ہائے علمیہ ہندوستان کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

حجۃ الاسلام سید شمیم رضا رضوی نے بھی مرحوم و مغفور کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے اور اس عالم دین کی المناک موت کو ہندوستان کیلئے علمی اور تبلیغی نقصان قرار دیا ہے اور خداوند منان سے مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان کے دینی مدارس اور مراکز کے سربراہان سمیت تبلیغی اور ثقافتی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سرگرم کارکنوں نے بھی حجۃ الاسلام سید ثنا عباس زیدی کی المناک رحلت پر ان کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستانی سرگرم مبلغ حجۃ الاسلام سید ثنا عباس زیدی کی رحلت پر علماء و طلباء اور دینی مراکز کے سربراہان کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .