۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
ہندوستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں سادگی سے منائی جا رہی ہے عیدالفطر

حوزہ/ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ملک بھر میں عیدالفطر مکمل لاک ڈاؤن، جزوی لاک ڈاؤن یا سخت بندشوں کے درمیان جمعہ کے روز منائی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ہندوستان میں عیدالفطر مکمل لاک ڈاؤن، جزوی لاک ڈاؤن یا سخت بندشوں کے درمیان جمعہ کے روز منائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں سیاسی، سماجی و مذہبی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے جبکہ مغربی بنگال میں مذہبی رسومات اور عبادات کے لیے 50 افراد تک کے اجتماع کی اجازت تھی۔ بقیہ دیگر ریاستوں میں مساجد، عید گاہ اور کھلے میدان میں بھی پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ علماء کرام نے امسال بھی عید سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے و شہریوں نے گھروں پر نماز عید ادا کی۔

عیدالفطر کے موقع پر ہندوستانی وزیر اعظم اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔

ہندوستانی وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے بھائی چارے اور لوگوں کی صحت سے متعلق پیغام بھی لکھا۔اس کے علاوہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی سوشل میڈیا پر عیدالفطر کی مناسبت سے مبارک باد دی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامک سینٹر آف انڈیا کے صدر مولانا خالد رشید فرنگی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید بالکل سادگی سے منائی جارہی ہے۔ کووڈ-19 پروٹوکول کے مطابق مساجد میں صرف پانچ افراد ہی نے نماز ادا کی۔ اور باقی کے لوگوں نے اپنے گھروں میں عید کی نماز ادا کی۔

اسی طرح دہلی کی شاہ جہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بتایا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عید الفطر کی نماز مساجد اور عیدگاہوں کے بجائے گھروں میں ہی ادا کی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .