۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علی پور امام خمینی کورونا اسپتال

حوزہ/ کرناٹک کے علاقےعلی پور میں علمائے البلاغ اور انجمنِ جعفریہ کے زیرِ نگرانی امام خمینی کووڈ سنٹر کا قیام کچھ دنوں پہلے عمل میں آیا جہاں پر ڈاکٹر انسانیت کی خدمت کو فریضہ سمجھتے ہیں اور بیماروں کی خدمت کو شرف سمجھتے ہوئے کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرناٹک کے علاقےعلی پور میں علمائے البلاغ اور انجمنِ جعفریہ کے زیرِ نگرانی امام خمینی کووڈ سنٹر کا قیام کچھ دنوں پہلے عمل میں آیا ۔اس اسپتال میں علی پور کے کئی ڈاکٹر خدمت انجام دے رہے ہیں ڈاکٹر ایم ایم حسین نے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت کو فریضہ سمجھتے ہیں اور بیماروں کی خدمت کو شرف سمجھتے ہیں۔

علی پور؛ امام خمینی کورونا اسپتال میں کورونا مریضوں کا بہترین علاج

ڈاکٹر میر مرتضیٰ حسین نےکہا کہ اس وقت کرونا کی وبا میں لوگوں میں خوف و ہراس ہے مگر ہمارے علماء ادارۂ سجادیہ اور صاحبِ حیثیت مومینین کے علاہ علی پور کے کافی نوجوان ہمارا ساتھ دے رہے ہیں اور بیماروں کی خدمت میں مشغول ہیں۔ مولانا سید علی باقر نے بتایا کہ حال ہی میں ایک ہندو مریض کی کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی تھی گھر کے افراد نے ادارۂ سجادیہ کے نوجوانوں سے ساتھ دینے اور میت کو دفنانے کی گزارش کی تو مسلم نوجوانوں نے ان کا ساتھ دیا اور ان کے ساتھ رہکر ان کے رسوم کے مطابق سپردِ خاک کیا یہ علی پور میں ہندو مسلم اتحاد کی تازہ مثال ہے۔

علی پور؛ امام خمینی کورونا اسپتال میں کورونا مریضوں کا بہترین علاج

مولانا محفوظ رضا صدرِ انجمن ،الحاج ہاشم رضا ،سابق معتمد حسنین رضا ،سابق صدر میر تفسیر علی نے صدرِ سجادیہ غیور رضا اور معتمد گلزار رضا اور خدمت گزار نوجوانوں کےحق میں دعا کی۔ ڈاکٹر محمود الحسن، ڈاکٹر حیدر عباس، ڈاکٹر اسرار حسین، ڈاکٹر سرباز حسین، ڈاکٹر سیدہ عطوفت امام خمینی کووڈ سنٹر میں مریضوں کا بڑے خلوص کے ساتھ علاج کر رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .