۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علی پور

حوزہ/ مولانا ڈاکٹر محمد رفیع پرنسپل حوزۂ علمیہ باقرالعلوم نے مرحوم آیت اللہ روح اللہ خمینی کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امام خمینی مستضعفین کی ایک عظیم طاقت تھے جہاں بھی مظلوموں پر ظلم کیا جاتا تو وہ بے خوف ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرتے جس سے مستضعفین میں مزاحمت کا حوصلہ بیدار ہوا اسی بنیاد پر فلسطین اور دنیا کے مظلومین روشنی لے کر ظلم کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی تیتیسویں برسی کے موقع پر علی پور میں حوزۂ علمیہ باقرالعلوم میں علمائے البلاغ و انجمنِ جعفریہ کی نگرانی اور امام جمعہ مولانا میر محفوظ رضا کی صدارت میں ایک سیمینار بیادِ خمینی منعقد کیا گیا۔

طالبِ علم تشمیل رضا نے قرآنِ پاک کی تلاوت کی۔ طلابِ حوزہ اور سید ہادی رضا باقری نے ترانہ پیش کیا ۔معروف ناظم و شاعر ناطق علی پوری کی نظامت میں محسن علی پوری، تائید عابدی، عزیز غضنفری اور زاہد نظری نے اپنا کلام پیش کیا۔ ڈاکٹر نکیر رضا، مولانا محمد یوشع ،مولانا دلاور عابدی ،مولانا اظہر حسین ،رکن وقف بورڈ کرناٹک مولانا میر محفوظ رضا، مولانا ڈاکٹر محمد رفیع پرنسپل حوزۂ علمیہ باقرالعلوم نے مرحوم آیت اللہ روح اللہ خمینی کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امام خمینی مستضعفین کی ایک عظیم طاقت تھے جہاں بھی مظلوموں پر ظلم کیا جاتا تو وہ بے خوف ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرتے جس سے مستضعفین میں مزاحمت کا حوصلہ بیدار ہوا اسی بنیاد پر فلسطین اور دنیا کے مظلومین روشنی لے کر ظلم کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں۔

علماء نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ امام خمینی کی مبارک زندگی کل ہی کے لئے نہیں تھی بلکہ وہ آج کے اور آنے والے دنوں کے لئے بھی رہبری کرتی رہےگی۔

اس موقع پر بطورِ مہمانِ خصوصی مولانا محمد رضا، ڈاکٹر احمد عباس، مولانا محمد مقداد، مولانا عرفان حیدر، مولانا احتشام عباس، مولانا مدبر حسین میثم ،مولانا نظر عباس نظر، مولانا ثالث رضا، مولانا مجسم رضا اور انجمنِ جعفریہ کے صدر ہاشم رضا معتمد یاسیر حسین وی پی چیرمین میر غضنفر علی العباس ہاسٹل کے الحاج غلام حسین، الحاج علی رضا آئی کے اسپتال کے سید ندیم رضا دارالزہراٹرسٹ سجادیہ کے سید مصطفےٰ حسین، علی چینل کے علاوہ کئی اداروں کے ذمہ دار موجود تھے۔ حوزہ کی طرف سے مہمانوں کو میمنٹو پیش کئے گئے ۔اس سیمینار کے منتظم مولانا سید عدیل رضا کا شکریہ ادا کیا گیا۔ آخر میں دعائے فرج کے بعد تبرک تقسیم کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .