مستضعفین
-
’’سود خوری‘‘ قرآن مجید پر عمل نہ کرنے کی واضح مثال ہے: امام جمعہ گناوہ
حوزہ/ ایران کے شہر گناوہ کے امام جمعہ نے کہا: ’’سود خوری‘‘ قرآن مجید پر عمل نہ کرنے کی واضح مثال ہے، سود خوری کا مطلب ہے خدا و رسولؐ کے خلاف جنگ میں اتر جانا، قرآن مجید میں صرف 7 مرتبہ سود خوری کا ذکر ہے لیکن کہا گیا ہے کہ سود خور ہلاک ہیں اور انہوں نے اپنا ہی نقصان کیا ہے۔
-
ہرمزگان میں ولی فقیہ کے نمائندے:
قرآن مجید میں اللہ نے مسلمانوں کو ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی جانب ترغیب دلائی ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین عبادی زادہ نے کہا: قرآن کریم میں ظالم و جابر کے خلاف مزاحمت کا حکم دیا گیا ہے اور خدا وند عالم نے قرآن کریم میں عالم اسلام کو مزاحمت و مقاومت کی جانب ترغیب دلائی ہے۔
-
بسیج کے قیام کا مقصد ہی دنیا بھر میں مظلوموں کا دفاع کرنا ہے: خطیب نماز جمعہ زنجان
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین علی خاتمی نے کہا : بسیج (رضا کار فورس) کی تشکیل کا مقصد دنیا کے کونے کونے میں مظلوموں کا دفاع کرنا تھا۔
-
امام خمینی مستضعفین کی طاقت تھے، مولانا محمد رفیع
حوزہ/ مولانا ڈاکٹر محمد رفیع پرنسپل حوزۂ علمیہ باقرالعلوم نے مرحوم آیت اللہ روح اللہ خمینی کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امام خمینی مستضعفین کی ایک عظیم طاقت تھے جہاں بھی مظلوموں پر ظلم کیا جاتا تو وہ بے خوف ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرتے جس سے مستضعفین میں مزاحمت کا حوصلہ بیدار ہوا اسی بنیاد پر فلسطین اور دنیا کے مظلومین روشنی لے کر ظلم کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں۔
-
انجمن صاحب الزمان(عجل) کرگل لداخ:
انقلاب اسلامی ایران نے مستضعفین جہاں میں حوصلہ پیدا کیا، حجت الاسلام شیخ صادق بلاغی
حوزہ/ چیرمین انجمن صاحب الزمان عج: انقلاب اسلامی نے عالم جہاں پر ناجائز تسلط جمائے بیٹھنے کی طاغوتی منصوبوں کو خاک میں ملا دیا اور ان باطل قوتوں کو مایوس کردیا۔
-
انقلاب اسلامی مستضعفین کی آواز بن کر ابھرا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ سربراہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان نے کہا: انقلاب کا نعرہ تھا نہ شرقیہ نہ غربیہ، انقلاب نے یہ درس کربلا سے حاصل کیا۔ امریکہ اور انکے اتحادی اس انقلاب کو ختم کرنے پہ تلے ہوئے ہیں۔ یقینا اس دور میں انقلاب کا آگے بڑھنا معجزہ سے کم نہیں اس انقلاب کے لئے بہت سے عظیم شخصیات نے اپنا خون دیا وہ اگر اس دور میں ہوتے تو یقینا عظیم رہبران میں سے ہوتے۔امریکی لابی نہ صرف ایران بلکہ شام لیبیا عراق کو بھی تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ آج اگر یہ سب اسکے شر سے بچے ہوئے ہیں تو یہ اس الہی قیادت کی برکت سے ہے۔
-
آیت اللہ رئیسی کا رئیس جمہور بننے پر مستضعفین عالم کو مبارک، امام جمعہ حسن آباد سرینگر
حوزہ/ حجۃ الاسلام آغا سید عابد حسین حسینی نے ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات میں منتخب صدر آیت اللہ ابراھیم رئیسی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی بھی یہی امید ہے کہ نو منتخبہ صدر مسألہ کشمیر کے پر امن حل میں بھر پور کوشش کریں گے اور بین الاقوامی عدالتوں میں نہتے مظلوم کشمیریوں پر ہوئے ظلم و جور کی ترجمانی کرکے ضایع شدہ حق کا انصاف دلوائیں گے۔
-
امام مہدی (عج) کا ظہور ستمگاروں کی نابودی و مستضعفین کی نجات کا سبب، محترمہ سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی راہنما نے کہا کہ امام مھدی عج کے حقیقی ناصران میں شمار ہونے کے لیے پہلے ہمیں سچا منتظر بننا ہوگا ایسے انتظار کرنے والے افراد جنکے وجود کو ہر ذرہ امام عج کے لیے چشم برآہ ہو اور ہمارا کردار و گفتار قول و فعل تعلیمات اہلبیت علیہم السلام کے مطابق ہو منتظرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اور اپنے معاشرے کی اصلاح کا فریضہ انجام دیتے ہوئے ظہور امام عج کی زمینہ سازی کریں۔
-
امید مستضعفین کی حکومت
حوزہ/ عوام الناس ایسی عدالت کے منتظر ہیں جو ہوا و ہوس، جھوٹ، تہمت بازی، منافقت، شدت پسندی، قتل و غارت اور ظلم و ستم جیسے زہریلے سانپوں کا سر کچلے گی، یہ عدالت فتنہ پروری اور تفرقہ بازی جیسی بیماریوں کو جڑ سے ختم کرے گی لیکن کیا ہم نے اپنے نفس کے متعلق سوچا ہے؟ کیا ہم فتنہ پروری نہیں کر رہے؟ کیا ہم تفرقہ بازی میں نہیں پڑے ہوئے؟ کیا ہم حسد نہیں کررہے؟ کیا ہم نے ایک ہی ملت کے تصور میں خود کو ڈھالا ہے؟ کیا ہم نے ایک ملت بننے کی کوشش کی ہے؟ اگر جواب نفی میں ہے تو آج ہی خودی کا گریبان پکڑیں اور خود سے پوچھیں کہ غیبتِ امام میں امام زمانہ عج کیلئے زمینہ سازی کی ہے یا ان کے راستے کی رکاوٹ بن کر رہ گئے؟۔
-
انقلاب اسلامی مستضعفین اور مظلوموں کی آواز، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ آج عوام کے اندر پیار محبت اور دلوں کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ نظام ولایت فقیہ ہے نظام ولایت فقیہ کے پرچم کے نتیجے آ کر ہم طاغوتی طاقتوں کو شکست دے سکتے ہیں۔
-
انقلاب اسلامی ایران تمام مستضعفین جہان کی کامیابی ہے، صدر متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان
حوزہ/ انقلاب اسلامی کا ہدف ہر ظالم کی مخالفت اور ہر مظلوم کی حمایت ہے، چاہے ان کا تعلق دنیا کے کسی خطے، قوم یا مذہب سے ہو۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
انقلاب اسلامی ایران نے دنیا کے مستضعف لوگوں کو فکری بیداری اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہونیکا درس دیا، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران اُس الہیٰ نظام کا مقدمہ ہے، جس کی بشارت خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں دی ہے، ہمیں انقلابِ خمینی کے مقصد کو سمجھنے کی ضرورت ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام مستعار نہیں بلکہ صحت، بنکاری کے نظام اور ثقافت بھی اس کی اپنی ہے۔ یہ پہلا اسلامی ملک ہے، جو ایٹمی طاقت نہ ہونے کے باوجود دفاعی صلاحیت میں اپنی مثال آپ ہے۔
-
22بہمن اسلامی عدل و انصاف کی بالادستی اور مستضعفین کی بیداری کا دن ہے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری
حوزہ/ صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خمینی کبیر کا یہ عظیم الشان انقلاب موجودہ صدی کا سب سے بڑا معجزہ ہے اور اسلامی عدل و انصاف کی بالادستی اور مستضعفین اور محروموں کی بیداری کا دن ہے۔