حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صونہ ہرمزگان میں شیعہ اور سنی علمائے کرام کی موجودگی میں ’’اتحاد اور مزاحمت‘‘ کے عنوان سے منعقد کانفرنس میں حجۃ الاسلام والمسلمین عبادی زادہ نے کہا: اس طرح کی کانفرنسوں اور پروگراموں کا انعقاد دلوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے ، ہم نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ شیعہ اور سنی علماء اس جیسے پروگرام کا بھرپور استقبال کرتے ہیں ۔
انہوں کہا : اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ظالموں اور جابروں کے خلاف مزاحمت کا حکم دیا گیا ہے اور خدا نے قرآن کریم میں عالم اسلام کو مزاحمت و مقاومت کی ترغیب دلائی ہے۔
صوبہ ہرمزگان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: ہر تحریک اور مزاحمت کو ایک رہنما اور سرپرست کی ضرورت ہے، کیوں کہ اگر کسی تحریک کے پاس سرپرست اور رہنما نہیں ہوگا تو وہ تحریک ناکام پڑ جائے گی، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ایک ولی و سرپرست کے طور پر عالم اسلام کی قیادت کے لیے منتخب کیا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین عباد زادہ نے کہا: مستضعفین کو غریب ونادار سے تعبیر نہ کیا جائےم، مستضعفین اور مظلوم وہ لوگ ہیں جنہیں مشرکوں اور عالمی استکبار نے اپنے ظلم و استبداد کے ذریعے پریشان کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے مظلوموں کی ذمہ داری انسان کے کندھوں پر ڈالی ہے ، قرآن مجید میں اللہ نے مسلمانوں کو مستضعفین اور مظلوموں کی حمایت کرنے کی جانب ترغیب دی ہے۔