۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جنبش توحید اسلامی لبنان

حوزہ/ لبنانی اسلامی اتحاد الائنس نے انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی اسلامی اتحاد الائنس نے انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ پر ملت ایران اور رہبر انقلاب کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔

اتحاد الائنس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی انقلاب نے امت مسلمہ اور مظلومین جہاں بالخصوص فلسطین کے بنیادی مسئلے کی حمایت کرکے یہ ثابت کیا کہ اقوام عالم،طاغوت اور اس کے حامیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوسکتی ہیں اور اگر امت متحد ہوجائے تو فتح ان کے ساتھ ہوگی۔

اتحاد الائنس لبنان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فتح مؤمنین کی ایک اہم عنصر ہے، مزید کہا کہ ہماری قوموں کا اتحاد اور مختلف گروہوں اور تفرقہ بازی سے دوری،غاصب حکومتیں اور امریکی و مغربی استکبار کا ہماری خودمختاری پر تسلط کو ختم کر دے گی۔ 

اتحاد الائنس نے بتایا کہ ہم، مکتب انقلاب اسلامی کو نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے ،غیر قانونی محاصروں کو توڑ سکتے ہیں، ہماری لوٹی گئی دولت و ثروت کو واپس کیا جا سکتا ہے اور مقامات مقدسہ کو دشمنوں کے قبضے سے آزاد کراسکتے ہیں۔

آخر میں، اتحاد الائنس لبنان نے اپنے بیان میں کہاکہ انقلاب اسلامی نے مستضعفین جہاں کو ایک نئی حکمت عملی دی ہے اور امت اسلامیہ کے ذہنوں میں زندہ انقلاب اسلامی کے اصول، انہیں جبر و استبداد کے خلاف مزاحمت و مقاومت کا درس دیتے ہیں۔ہم خداوند متعال کی مدد سے القدس ، مسجد اقصیٰ اور فلسطین کو صہیونیوں اور غاصبوں کے ناجائز قبضے سے بہت جلد آزادی کے منتظر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .