۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
ترامپ و بایدن

حوزہ/ ایران کے امام جمعہ شہر صحنہ نے کہا کہ ٹرمپ کے چلے جانے اور جو بائیڈن کی آمد کے ساتھ ایران سے متعلق وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور یہ صرف مغربی طرز تفکر کے حامل افراد کی کج فکری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرمانشاہ ایران حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا خاص امیری نے حوزہ نیوز کے نمائندے سے گفتگو کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ کچھ سیاستدانوں کے اس خیال نے کہ سب کچھ امریکہ سے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، دشمن کو مزید پابندیاں عائد کرنے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے بیان کیاکہ جب عوام کی خدمت کے لئے قانونی اختیارات اور جگہ، پرعزم اور تخصصی قوتوں کے ساتھ موجود ہے تو،کسی عذر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

امام جمعہ شہر صحنہ نے کہا کہ ملک بھر میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر کار مارچ سمیت تمام میدانوں میں انقلاب اسلامی کے وفادار اور نیک لوگوں کی موجودگی نے یہ ثابت کردیا کہ عوام حکام بالا اور حکومتی عہدیداروں کی کارکردگی اور کورونا کے حوالے سے تنقید اور تبصرہ کرنے کے باوجود بھی اقدار اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
 
آخر میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے چلے جانے اور جو بائیڈن کی آمد کے ساتھ ایران سے متعلق وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور یہ صرف مغربی طرز تفکر کے حامل افراد کی کج فکری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .