۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
"الکساندر یویموف"، سفیر روسیه در دمشق

حوزہ/ الیگزینڈر یوئیموف نے کہا کہ امریکہ شام کی حکومت پر دباؤ جاری رکھے گااور بائیڈن کی آمدسے شام کے بارے میں اس کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دمشق میں روسی سفیر"الیگزینڈر یوئیموف"نے کہا کہ امریکہ شام کی حکومت پر دباؤ جاری رکھےگااوربائیڈن کی آمدسےشام کےبارے میں اس کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ شام میں امریکی افواج کی موجودگی واشنگٹن کی اہم پالیسیوں میں سے ایک ہے، امریکہ کی طرف سے شام کے معاملات پر نظر ثانی کا امکان بہت کم ہے اور امکان ہے کہ وہ شام پر دباؤ ڈالتا رہے گا۔

روسی سفیر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شام میں امریکی موجودگی،خواہ الفرات کے مشرقی علاقوں میں ہو یا التنف خطے میں، غیر قانونی ہے اور اسے فوری طور پر وہاں سے نکلناچاہیے،اشارہ کیا کہ امریکہ کی غیر قانونی موجودگی سے شامی حکومت کو اپنے قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ موجودگی قانون اور خودمختاری کی حکمرانی کو شام کے تمام علاقوں پر لاگو کرنے سے روکتی ہے اور ملک کے مشرقی علاقوں میں علیحدگی پسندوں کو تقویت بخشتی ہے۔

الیگزینڈر یوئیموف نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی افواج کی موجودگی شامی حکومت کو ملک کے مشرقی صحرائی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کو تعینات کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے،کہا کہ التنف کے الرکبان کیمپ میں مسلح دہشت گرد گروہوں کی امریکی حمایت قابل اعتراض ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .