حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرز مین ایران میں حضرت امام خمینی طاب ثراہ کی قیادت میں آنے والے اسلامی انقلاب نے تمام دنیا کو متاثر کیا ہے، اس انقلاب نے انقلاب حسینی کو اپنا نمونہ عمل بنایا تھا جو انقلاب امام زمانہ عج کا پیش خیمہ ہے، مثل سالہائے قبل امسال بھی اسلامی انقلاب کی 42/ ویں سالگرہ کے موقع پر بتاریخ 11/ فروری 2021 ء بروز جمعہ،جامعہ ایمانیہ ہال بنارس میں زیر اہتمام امام حسین فائنڈیشن ایک جشن کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت سربراہ جامعہ ایمانیہ و امام جمعہ بنارس حجۃ الاسلام عالیجناب مولانا سید ظفر الحسینی صاحب نے فرمائی۔
پروگرام کا آغاز طاہر جواد سلمہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ مولانا محمد عقیل حسینی، مولانا واجد علی،مولانا وصی اصغر گھوسی،مولانا اقبال حیدر ایمانی، مولانا زائر حسن ایمانی وغیرہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انقلاب کے آثار و برکات پر روشنی ڈالی۔
پروفیسر عزیز حیدر صاحب،جناب رضوان بنارسی،جناب اطہر بنارسی،جناب ماتمدار بنارسی،مولانا حسن رضا بنارسی،مولوی چراغ سلمہ،مولوی صدف سلمہ، مولوی شہنواز سلمہ وغیرہ نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا.مولانا باقر ہینسوی، مولانا مہدی رضا، مولانا اشتیاق علی ایمانی،مولانا شیر علی،مولانا غضنفر علی وغیرہ نے شرکت فرما کر جشن کو مزید پر رونق بنا دیا.پروگرام کو کامیاب بنانے میں مومنین بنارس بالخصوص طلاب جامعہ ایمانیہ بنارس پیش پیش رہے.نظامت کے فرائض مولانا امین حیدر حسینی نے انجام دیئے۔
تصویری جھلکیاں: