۲۸ شهریور ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 18, 2024
علامہ حافظ ریاض حسین نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے ایک تحریری پیغام میں، رہبر انقلاب اور ایرانی عوام سے انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے اپنے ایک تحریری پیغام میں،رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ایرانی عوام سے انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔

اس تہنیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای مدظلہ العالی رہبر معظم انقلاب جمہوریہ اسلامی ایران 

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

انقلاب اسلامی کی 42ویں عظیم الشان سالگرہ پر حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر اور حوزہ ہائے محسن ملت پاکستان کی جانب سے حضرت عالی اور ایرانی معزز عوام کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے جناب عالی کی صحت و سلامتی اور طول عمر کیلۓ بارگاہ الٰہی میں دعا گو ہوں۔

حافظ ریاض حسین نجفی
لاہور پاکستان
سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .