۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رہبر معظم

حوزہ/ صدام حکومت کی طرف سے مہرآباد ائرپورٹ پر 22 ستمبر 1980کو شام 4 بجے کے قریب بمباری کے ایک گھنٹہ بعد، آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امام خمینی (رہ) کے نمائندے کی حیثیت سے ریڈیو اور ٹیلی فون کے ذریعے ایرانی قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدام حکومت کی طرف سے مہرآباد ائرپورٹ پر 22 ستمبر 1980کو شام 4 بجے کے قریب بمباری کے ایک گھنٹہ بعد، آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امام خمینی (رہ) کے نمائندے کی حیثیت سے ریڈیو اور ٹیلی فون کے ذریعے ایرانی قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

اس پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی آواز میں فرمایا:

بسم الله الرحمن الرحیم

ایران کی مسلمان اور انقلابی قوم، میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

عراق کی کٹھ پتلی اور مزدور حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر فضائی حملہ شروع کردیا ہے اور کئی ہوائی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔

ہم ابھی تک حملہ شروع نہیں کرنا چاہتے تھے، لیکن اسلامی جمہوریہ فوج اس جارحیت کو برداشت نہیں کرے گی اور صدام کو کڑوا سبق سکھائے گی۔

امام خمینی (رہ) کے نمائندے نے ایران کے عوام کو مزید پیغام دیتےہوئے کہا: "آپ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ حوصلے اور ہمت سے کام لیں ، انقلاب مخلاف عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کریں، فوجی بیرکوں کے قریب نہ جائیں اور امام خمینیؒ کے حکم کا انتظار کریں۔

اس کے بعد انہوں نے مزید کہا: اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج زمینی، فضائی اور سمندری سطح پر لڑ رہی ہے۔

نتائج سے بعد میں ایرانی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

والسلام علیکم و رحمة‌الله۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .