۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تصاویر/ حضور نماینده ولی فقیه در آذربایجان غربی در مسجد امام خمینی(ره) منطقه گلباد ارومیه

حوزہ/ امام جمعہ شہر ارومیه نے کہا کہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی اثر و رسوخ اور طاقت کی وجہ سے ایران پر فوجی حملہ کرنے کی جرأت نہیں کر سکتا، لہٰذا وہ فسادات برپا کر کے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتا تھا لیکن ہماری بابصیرت قوم نے ان کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی آذربائیجان ایران میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں نمازِ جماعت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نماز انسان پر خدا کی نعمتوں اور رحمتوں میں سے ایک ہے اور باجماعت نماز ادا کرنے سے نعمتوں اور رحمتوں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق، اگر سمندر سیاہی میں تبدیل ہو، جنگل قلم بن جائے اور جن و انسان اور فرشتے لکھنے والے ہوں تب بھی باجماعت نماز کا ثواب نہیں لکھ سکیں گے۔

دشمن ایران پر نظامی حملہ کرنے کی جرأت نہیں کر سکتا

اِمام جمعہ شہر ارومیه نے نماز باجماعت میں شرکت کیلئے بچوں کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچہ اگر نمازی اور عبادت گزار ہو تو اپنے والدین کیلئے ثواب کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کی حرمت کا بھی خیال رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مساجد میں حاضری اور نماز باجماعت ادا کرنے میں کوتاہی نہ کریں اور مسجد کی رونق میں مزید اضافہ کریں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قریشی نے یومِ ولادتِ حضرت زینب کبری سلام الله علیها کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مقام و عظمت کیلئے اتنا کافی ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے آپ سے نماز شب میں اپنے لئے دعا کرنے کا کہا۔

دشمن ایران پر نظامی حملہ کرنے کی جرأت نہیں کر سکتا

انہوں نے کہا کہ کربلا میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے دو فرزند شہید ہوئے، لیکن ہمیں کسی بھی کتاب میں یہ ذکر نہیں ملتا ہے کہ آپ نے اپنے بچوں پر گریہ کیا ہو۔

مغربی آذربائیجان ایران میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے حالیہ رونما ہوئے فسادات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی اثر و رسوخ اور طاقت کی وجہ سے دشمن ایران پر فوجی حملہ کرنے کی جرأت نہیں کر سکتا، لہٰذا وہ ملک میں فسادات برپا کر کے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتا تھا لیکن ہماری بابصیرت قوم نے ان کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان فسادات میں عوام، فوج اور سیکورٹی فورسز بصیرت اور ہوشیاری کے ساتھ میدان میں اترے اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ملت اسلامیہ ایران، اسلامی نظام کی حمایت کرتی ہے۔

دشمن ایران پر نظامی حملہ کرنے کی جرأت نہیں کر سکتا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .