۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام

حوزہ/صوبۂ لرستان ایران میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ بسیج، انقلابِ اسلامی کا نتیجہ اور عوام کیلئے بہت سی گراں قدر خدمات کا ذریعہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ لرستان کے شہر خرم آباد میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضا شاہرخی نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے خطبوں میں ہفتۂ رضاکار فورس کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بسیج، انقلابِ اسلامی کا نتیجہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خیر اور گراں قدر خدمات کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رضاکار فورس شجاعت اور غیرت کے ساتھ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمیشہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ رہی ہیں، مزید کہا کہ بسیجیوں نے شجاعت و غیرت سے دینِ اسلام اور انقلابِ اسلامی کے اہداف اور اقدار کا دفاع کرتے ہوئے اس راہ میں اخلاص کے ساتھ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

اِمام جمعہ خرم آباد نے کہا کہ ہفتۂ بسیج، امام راحل رحمۃ اللہ علیہ کی یاد ہے اور ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے، کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ انقلابِ اسلامی کی بنیاد بسیج کے مخلص ارکان نے رکھی تھی، لہٰذا ہمیں بسیج کی کامیابیوں اور نظامِ اسلامی کی پوری طاقت سے حفاظت کرنی چاہیے۔

آخر میں، حجۃ الاسلام والمسلمین شاہرخی نے ایران میں رونما ہوئے حالیہ فسادات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ مقام معظّم رہبری نے فرمایا: دشمن انٹرنیٹ سرگرمیوں اور کرائے کے مزدوروں کے ذریعے عوام کو اسلامی نظام کے خلاف کرنے کی کوشش اور امید ظاہر کر رہا ہے، لہٰذا ہمیں ان ناپاک سازشوں سے ہوشیار رہنے کے ساتھ نوجوان نسل کیلئے ضروری بصیرت افروز چیزوں کو بیان کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .