حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زاہدان میں مکی مسجد کے پیش نماز عبدلاحمید اسماعیل زہی نے گذشتہ روز صوبہ سیستان و بلوچستان کے دورے پر آئے ہوئے رہبر انقلابِ اسلامی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین الحاج علی اکبری سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
اس ملاقات میں سیستان و بلوچستان میں نمائندہ ولی فقیہ، علماء کرام اور اہل سنت اساتذہ بھی موجود تھے اور اس میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے حالیہ واقعات پر تبادلۂ خیال اور گفتگو ہوئی۔
حجت الاسلام والمسلمین الحاج علی اکبری نے اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے اس صوبے کے بزرگ علماء اور مختلف گروہوں کو رہبر انقلابِ اسلامی کا سلام پہنچایا اور وہاں کی مشکلات کے حل کے لئے ان کی بہترین تدابیر اور رہنمائیوں سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ رہبر انقلابِ اسلامی کے نمائندہ سیستان و بلوچستان اپنے اس سفر کے دوران وہاں پر حالیہ واقعات سے متأثرہ افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔