۶ مرداد ۱۴۰۳ |۲۰ محرم ۱۴۴۶ | Jul 27, 2024
نماینده ولی‌فقیه در سیستان و بلوچستان

حوزہ / سیستان و بلوچستان میں رہبر معظم کے نمائندہ نے خطیبِ مسجد مکی زاہدان کے خط کا جواب میں کہا: میں نے خط کے سنجیدہ اور مستند جواب میں اسے مشترکہ نشست پر موکول ملتوی کر دیا ہے اور میں خط لکھنا اور مباحث و مسائل کو ورچوئل اسپیس میں گھسیٹنا اور اس طرح معاشرے کی افکار کو بھڑکانا مناسب نہیں سمجھتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی زاہدان کی رپورٹ کے مطابق، سیستان و بلوچستان میں رہبر معظم کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین محامی نے خطیبِ مسجد مکی زاہدان کے خط کا جواب میں کہا:

جناب مستطاب آقای مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی "وفقه الله تعالی لمرضاته"

سلام علیکم

آپ کا خط موصول ہوا اور اسے مطالعہ کیا۔ میں نے خط کے سنجیدہ اور مستند جواب میں اسے مشترکہ نشست پر موکول ملتوی کر دیا ہے اور میں خط لکھنا اور مباحث و مسائل کو ورچوئل اسپیس میں گھسیٹنا اور اس طرح معاشرے کی افکار کو بھڑکانا مناسب نہیں سمجھتا۔ مجھے امید ہے کہ خدا پر توکل کرتے ہوئے اور اس سے توفیقات کو طلب کرتے ہوئے اور معاشرے کے تمام طبقات کی مدد و تعاون سے ہم امت اسلامیہ کے اتحاد اور سربلندی اور احقاقِ حق بالخصوص صوبے کے عزیز عوام کے حقوق کے لئے قدم اٹھائیں گے۔

مصطفی محامی

نمائندہ مقام معظم رہبری؛ سیستان و بلوچستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .