۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
همایش وحدت و همدلی علما و معتمدین سیستان و بلوچستان

حوزہ / ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علمائے کرام اور معتمدین کی اتحاد و یکجہتی کانفرنس میں اس بات پر تاکید کی گئی کہ اس صوبے کے لوگ وطن سے وفادار اور محبت کرنے والے ہیں اور اپنے آپ کو انقلاب اور نظامِ اسلامی سے الگ نہیں سمجھتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کے دورے پر آئے ہوئے رہبر انقلابِ اسلامی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری نے علماء کرام، معتمدین، بزرگان اور صوبے کے مختلف طبقات کے افراد کے ساتھ منعقدہ اتحاد و یکجہتی کانفرنس میں صوبہ بھر میں قومی اور اسلامی اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنے میں علماء کرام، معتمدین اور اشرافیہ کے مؤثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس صوبے کے عوام ولایتمدار، مومن اور نظامِ اسلامی کے وفادار ہیں اور انقلابِ اسلامی کے تمام مختلف شعبوں میں رہبر معظمِ انقلابِ اسلامی کے معاون رہے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین اکبری نے مزید کہا: آج دشمن نے جس چیز سے سوء استفادہ کرنے کی کوشش میں ہے اور جو چیز اس کے غم و غصہ کا باعث بن رہی ہے وہ اس صوبے میں مختلف اسلامی فرقوں اور مذاہب کا اتحاد و اتفاق ہے۔

صوبہ سیستان و بلوچستان نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین محامی نے بھی اپنے بیانات میں دشمن کی حالیہ سازشوں اور فتنہ کو ناکام بنانے پر صوبے کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا: دشمن اور اس کے اندرونی ایجنٹوں نے تقسیم اور تصادم پیدا کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی کہ جسے صوبے کے غیور عوام کے شعور اور علمائے کرام اور معتمدین کے تعاون نے ان کے اس مذموم منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

حجت الاسلام والمسلمین محامی نے مزید کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ سیستان اور بلوچستان کے عوام ایران، نظامِ اسلامی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے وفادار ترین لوگوں میں سے ہیں۔

مجلسِ خبرگانِ رہبری میں صوبے کے عوام کے نمائندہ مولوی نذیر احمد سلامی نے صوبے کے عوام، شیعہ اور سنی دونوں کے تاریخی اتحاد اور سیستانیوں اور بلوچ قبائل کے باہمی اور صمیمی روابط کا ذکر کرتے ہوئے کہا: سیستان اور بلوچستان کے لوگ وطن اور اس مٹی کے وفادار ہیں اور وہ اس سے محبت کرتے ہیں اور اپنے آپ کو انقلاب اور نظامِ اسلامی سے الگ نہیں سمجھتے۔

شہر خاش کے اہل سنت امام جمعہ مولوی محمد علی شاہنوازی نے بھی اس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: آٹھ سالہ غیر مساوی جنگ میں سیستان و بلوچستان کے شیعہ اور سنی عوام مل کر جمہوری اسلامی ایران کی حفاظت کے لیے محاذوں پر نکلے تاکہ ملک اور مٹی کی حفاظت کی جا سکے۔

شہر خاش کے اہل سنت امام جمعہ کہا: آج دشمن ملکِ ایران خاص طور پر سیستان اور بلوچستان میں اتحاد اور سلامتی کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ ہمیں ملک میں دشمن کی موجودگی کی اجازت نہیں دینی چاہیے اور ہمیں اس سلسلہ میں ہوشیار رہنا چاہیے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس کانفرنس میں مختلف شیعہ اور سنی علماء، اشرافیہ، یونیورسٹی کے پروفیسرز اور معتمدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .