۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
وزیر ارشاد

حوزہ / وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں کہا: شیعہ اور سنی اتحاد کے اہم ترین عوامل میں سے ایک مسجد ہے۔ جسے اسلام میں انتہائی مقدس مقام حاصل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی وزیر ارشاد محمد مہدی اسماعیلی نے صوبہ کردستان میں مساجد کے ثقافتی اور فنی مراکز کے کوآرڈینیشن ہیڈکوارٹر کے اہلسنت رہنماؤں کے منعقدہ پہلے اجلاس کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا: اسلام اور مسلمانوں کی شاندار تاریخ پر اگر نظر ڈالیں تو ہم بخوبی مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ مسجد ہر زمانے میں دین اسلام کے پیروکاروں کے لیے اتحاد و وحدت کا مقام رہی ہے۔

جمہوری اسلامی ایران کا مقدس نظام، دشمنوں کی تمام تر فتنہ انگیزیوں کے باوجود، خداوند متعال کے فضل و کرم اور انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ رہنمائی سے نہ صرف ملکی داخلی میدانوں میں روز بروز اس کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اب اسے عالم اسلام میں اتحاد و وحدت کا علمبردار سمجھا جاتا ہے۔

دفاع مقدس کے آٹھ سالوں میں تمام نسلوں اور مذاہب کی یکجہتی، قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی امداد رسانی جیسے مسائل میں مثالی ہمدردی، حضرت امام رضا علیہ السلام سے اہل سنت کی مخلصانہ عقیدت اور زائرین اربعین کا استقبال اور ان کی میزبانی وغیرہ ایمانی اتحاد و یکجہتی کی چند مثالیں ہیں لیکن ان سب میں اتحاد و یگانگت کا ایک اہم ترین عنصر مقدس مقام، مسجد ہے۔

میں صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ، مساجد کمیٹیوں کے اہل سنت مسئولین خصوصا علماء کرام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کی موفقیت اور کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .