حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے کردستان کے کچھ اہل سنت علماء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اختلاف اسلامی معاشرے کے لئے زہرِ قاتل اور تباہی پھیلا دینے والا زلزلہ ہے۔انہوں نے کہا: اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو کوئی طاقت ان پر مسلط نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے اسلامی معاشرے کے لئے ہر زمانے سے زیادہ اتحاد و وحدت اور یکجہتی کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان پر مسلط نہیں ہو سکتی ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے امت اسلام کے درمیان اختلاف ایجاد کرنے کے لئے دشمن کے ہتھکنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اب دشمن کی کوشش ہے مختلف اسلامی گروہوں کو آپس میں لڑوا دے اور افسوسناک امر یہ ہے کہ عراق اور شام میں دشمن اپنی اس مذموم کوشش میں کامیاب بھی ہو گیا ہے۔
اس شیعہ مرجع تقلید نے کہا: امتِ اسلام کو ہوشیار رہنا چاہئے اور متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کو ابتدا ہی سے ناکام بنا دینا چاہئے۔
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے مزید کہا: اسلامی مذاہب کے مقدسات کی ہرگز توہین نہیں ہونی چاہئے ۔میں سب کو نصیحت کرتا ہوں کہ ایک دوسرے کا احترام کریں۔ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اتحاد صرف اور صرف عمل کے ذریعے وجود میں آتا ہے۔
انہوں نے کہا: امت اسلام کے مشترکات ان کے نکات ِ اختلاف سے کہیں زیادہ ہیں۔ان اصولوں کا سہارا لے کر پیغمبر اسلامﷺ کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دینا چاہئے۔
انہوں نے امام خمینی ؒ کی سادہ زیستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی ؒ نے اس سادہ زیستی، اخلاص اور توکل کے ذریعے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور لوگوں کے تعاون سے انقلاب اسلامی کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے آخر میں صوبہ کردستان کو سربلند اور انقلاب اسلامی کی کامیابی میں مؤثر قرار دیتے ہوئے اس علاقے کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
![اختلاف اسلامی معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے اختلاف اسلامی معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے](https://media.hawzahnews.com/old/en/Media/Original/1397/06/14/IMG15051344.jpg)
حوزہ / آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے کہا آج اسلامی معاشرے کو ہر زمانے سے زیادہ اتحاد و وحدت اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔
-
ایرانی وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی:
شیعہ اور سنی اتحاد کے اہم ترین عوامل میں سے ایک مسجد ہے
حوزہ / وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں کہا: شیعہ اور سنی اتحاد کے اہم ترین عوامل میں سے ایک مسجد ہے۔ جسے اسلام میں انتہائی مقدس مقام حاصل…
-
حوزہ علمیہ کے سرپرست کی آیت اللہ العظمی مکارم سے ملاقات:
ہمیں مشترکات پر بھروسہ کرنا چاہیے اور اختلافات سے گریز کرنا چاہیے
حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے دین اسلام پر ہونے والے حملوں کے خلاف خاموشی اختیار کو اختلافات پھیلنے کی اصلی وجہ قرار دیا اور کہا: ہم نے کئی سالوں تک…
-
معاشرے میں بھلائی کی طرف راغب کرنے اور برائی سے روکنے کے فرض کے لئے لسانی یاد دہانی سب سے اہم سماجی آلہ ہے، مدرسہ خواہران کی پروفیسر
حوزہ/ مسلط کردہ جنگ کے شہداء نے اپنے پانی ، مٹی اور عزت کا دفاع کرنے کے علاوہ اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے کلچر کو فروغ دینا اپنا اہم ترین…
-
آیت اللہ دری نجف آبادی:
قومی اتحاد اور باہمی ہم آہنگی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیتی ہے
حوزہ / ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: قومی اتحاد اور باہمی یکجہتی کو کسی بھی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ سمجھا جاتا ہے اور یہی چیز دشمن کی…
آپ کا تبصرہ