۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت الله دری نجف آبادی

حوزہ / ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: قومی اتحاد اور باہمی یکجہتی کو کسی بھی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ سمجھا جاتا ہے اور یہی چیز دشمن کی سازشوں کو ناکام بناتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے صوبہ مرکزی کی انتظامی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران نئے شمسی سال کی مبارکباد پیش کی اور رمضان المبارک میں روزہ و عبادات کی قبولیت کی دعا کرتے ہوئے کہا: اسلام کی پاکیزہ تعلیمات کی بنیاد پر ایک مومن کو اپنی زندگی میں دیانتداری، امانتداری، سچائی اور عمل میں اخلاص اختیار کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: قومی اتحاد اور باہمی یکجہتی کو کسی بھی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ سمجھا جاتا ہے اور یہی چیز دشمن کی سازشوں کو ناکام بناتی ہے۔

شہر اراک کے امام جمعہ نے کہا: حکام اور مسئولین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں امانت اور دیانتداری سے کام لیں تاکہ معاشرہ میں عدل و انصاف کی حکمرانی ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .