۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مدیر حوزه علمیه قزوین

حوزہ / حوزہ علمیہ صوبہ قزوین کے مدیر نے کہا: علماء کرام نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ وہ معاشرے اور لوگوں سے الگ نہیں ہے بلکہ وہ مسائل و مشکلات میں لوگوں کے ساتھی اور ان کے مددگار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے سپاہ ولیعصر عج صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام علی مراد یوسفی سے ملاقات کے دوران امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: گزشتہ 45 سالوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں نے ایران کو مغلوب کرنے کے لیے تمام ممکنہ سازشیں اور حربے آزمائے لیکن خدا کے فضل سے وہ کامیاب نہیں ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا: علماء و مبلغین مذہبی اور قرآنی ثقافت کے محافظ ہیں اور ان کا فریضہ خالص محمدی ثقافت کو فروغ دینا اور معاشرتی سطح پر دینی و مذہبی ثقافت کی ترویج ہے۔

حوزہ علمیہ صوبہ قزوین کے مدیر نے کہا: ہمیشہ کی طرح آج بھی ہمیں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کی اطاعت کرنی چاہئے کیونکہ اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام کی ترقی و پیشرفت ولایت فقیہ کی پیروی میں ہی منحصر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .