حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین حسین ملا نوری نے آج صوبہ کرمانشاہ میں حوزہ علمیہ کرمانشاہ کی تبلیغ کونسل کے اجلاس میں کہا: وسائل کی کمی کے باوجود خدا کے فضل و کرم سے مبلغین کرام کی بہترین سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، صوبہ کرمانشاہ کی مساجد میں 134 مبلغین خدمت میں مشغول ہیں۔
حوزہ علمیہ ایران کے شعبہ تبلیغ و ثقافت کے نائب صدر نے مزید کہا: مبلغین کو تبلیغ کے ماڈرن اور جدید طریقوں اور مذہبی مواد سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں مبلغین کے کو آشنا کیا جا رہا ہے۔
اس اجلاس میں مبلغین اور مبلغات نے اپنی تبلیغی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی اور حوزہ علمیہ ایران کے شعبہ تبلیغ و ثقافت کے نائب صدر کے سامنے تبلیغ کے دوران درپیش مشکلات بھی رکھا۔