۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خانم موسوی

حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران کی عمومی سطح کی تشخیص اور داخلہ کے امور کی ماہر نے کہا: تعلیمی سال 1403-1402 کے لیے بہنوں کے مدارس کی رجسٹریشن گزشتہ سال 29 بہمن کو شروع ہوئی اور اس سال مئی کے آخر تک جاری رہے گی، اور وہ دینی علوم اور مدارس کے مطالعہ میں دلچسپی رکھنے والے ملک کے 28 صوبوں میں 500 بہنوں کے مدارس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ خواہران میں داخلہ کے امور کی ماہر محترمہ کوثر موسوی نے کہا: حوزہ علمیہ خواہران کی ذمہ داری ہے کہ وہ طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت کا بھی خیال رکھے اور انہیں اس مبارک راستے میں پرعزم، بابصیرت، انقلابی، خالص اسلامی تعلیمات کا پیروکار اور تبلیغ دین میں موفق انسان بنانے کی کوشش کرے۔

انہوں نے کہا: حوزاتِ علمیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا ایک مثبت اور اہم نکتہ یہ ہے کہ موجدہ دور میں حوزاتِ علمیہ میں کسی بھی سطح کے گریجویشن سرٹیفکیٹ یونیورسٹی کی سطح کی ڈگریوں کے مساوی ہیں اور یہ چیز والنٹیئرز کے لیے اپنی تعلیم جاری رکھنے کو مزید آسان بناتی ہے۔

حوزہ علمیہ خواہران میں داخلہ کے امور کی ماہر نے کہا: تعلیمی شمسی سال 1402-1403 (2023 – 2024ء)کے لیے حوزہ علمیہ خواہران میں رجسٹریشن کا سلسلہ گزشتہ سال بہمن کی 29 تاریخ (18 فروری 2023ء) کو شروع ہوا تھا جو اس سال تقریباً مئی کے وسط تک جاری رہے گا۔ لہذا جو افراد حوزاتِ علمیہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ملک بھر کے 28 صوبوں میں موجود 500 دینی مدارس میں داخلہ کے لئے اقدام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے عمومی سطح کی تعلیم کے لیے اندراج کی شرائط کا ذکر کرتے ہوئے کہا: گریجوئیشن کے حامل افراد ماسٹر لیول کی عمومی دورۂ تعلیم کے لئے زیادہ سے زیادہ 40 سال کی عمر کی شرط اور گذشتہ لیول میں کم از کم 70 فیصد مارکس کے حامل افراد داخلہ کے لیے درخواست دے کر داخلہ امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔

محترمہ موسوی نے داخلہ امتحان سے معاف افراد کی شرائط کا ذکر کرتے ہوئے کہا: تین گروہ تحریری امتحان سے مستثنیٰ ہیں؛ مکمل قرآن کریم، نہج البلاغہ یا صحیفہ سجادیہ کے حافظین، جن کے پاس وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی وغیرہ کا سرٹیفکیٹ موجود ہو۔ قومی اولمپیاڈ کے فاتحین، معتبر سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے ساتھ، اسی طرح ہائر اسکینڈری اور کالج کی تعلیم میں کم از کم 90 فیصد مارکس کے حاملین اور کم از کم 85 فیصد نمبر رکھنے والے یونیورسٹی کی ڈگری کے حامل افراد تحریری امتحان سے مستثنیٰ ہوں گے۔

انہوں نے غیر ایرانی شہریوں کے داخلے کے بارے میں بھی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا: غیر ایرانی شہری صرف روزانہ کی کلاسز کی بنیاد پر اور جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی اجازت سے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ غیرملکی امیدواروں کے پاس قانونی اور مستقل پاسپورٹ (فیملی پاسپورٹ قبول نہیں کیا جائے گا) ہونا ضروری ہے اور اس صورت میں وہ حوزاتِ علمیہ میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

حوزہ علمیہ خواہران میں داخلہ کے امور کی ماہر نے آخر میں کہا: داخلہ میں دلچسپی رکھنے والے افراد مرکز مدیریت حوزہ علمیہ خواہران کی ویب سائٹ http://paziresh.whc.ir کا وزٹ کر کے داخلہ وغیرہ کی معلومات پر مبنی پراسپیکٹس کو حاصل کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .